Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں ویکسینیشن مہم کے دوران انخلاء ہر قیمت پر روکا جائے:ڈبلیوایچ او

نیو یارک – فلسطین فائونڈیشن پاکستان  عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس گیبریئس نے غزہ کی پٹی میں 10 ماہ کے بچے کے پولیو سے متاثر ہونے کی تصدیق پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ جب تک ویکسنیشن مہم جاری رہتی ہے، شہریوں کا جبری انخلا ہر قیمت پر روکا جانا چاہیے۔

انہوں نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ پر ایک بلاگ پوسٹ میں کہا: “میں اس تصدیق پر گہری تشویش میں مبتلا ہوں کہ غزہ کے دیر البلح میں ایک 10 ماہ کے بچے کو پولیو کے قطرے نہیں لگائے جا سکے، جس کے نتیجے میں وہ پولیو کا شکار ہوگیا۔ ایسا پچیس سال میں پہلی بار ہوا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی ادارہ صحت اور اس کے شراکت داروں نے فوری طور پر غزہ کے بچوں سے نمونے جمع کرنے اور اس خطے میں عالمی ادارہ صحت کی طرف سے تسلیم شدہ لیبارٹری میں جانچ کے لیے منتقل کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ جینوم کی ترتیب نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ وائرس “ٹائپ 2 پولیو وائرس” سے متعلق ہے، جو گذشتہ جون میں غزہ میں گندے پانی سے جمع کیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں دریافت ہوا تھا۔

گیبریئس نے بتایا کہ بائیں ٹانگ کے نچلے حصے میں فالج کا شکار بچے کی حالت مستحکم ہے اور غزہ اور اس کے ماحول میں اس بیماری کے لاحق ہونے کے زیادہ خطرے کی وجہ سے فلسطینی وزارت صحت، عالمی ادارہ صحت، اقوام متحدہ، اور یونیسیف نے وائرس کی منتقلی کو روکنے کے لیے دو مراحل میں ویکسینیشن مہم کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ اسرائیل کی جانب سے بار بار انخلاء کے احکامات کی وجہ سے خان یونس اور دیر البلح علاقوں میں ہزاروں افراد کو اب بھی زبردستی بے گھر کیا جا رہا ہے، جس سے پولیو کے مرض میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

گیبریئس نے زور دیا کہ یہ صورتحال غزہ کی پٹی میں بچوں کو درپیش جسمانی اور نفسیاتی مشکلات میں اضافہ کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں لوگوں کے پاس پناہ، صحت کی دیکھ بھال، اور بار بار نقل مکانی کے بعد کوئی آپشن نہیں ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے انخلاء کے فیصلے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل پوائنٹس اور ہسپتالوں کے قریب ہیں، جس سے ان صحت کی سہولیات کے متاثر ہونے کا خطرہ پیدا ہوتا ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہر قیمت پر شہریوں کی بے دخلی کو روکنے کی ضرورت ہے تاکہ غزہ میں پولیو اور دیگر بیماریوں کی ویکسینیشن مہم کو مکمل کیا جا سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan