Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں وحشیانہ قتل عام جاری، مزید 70 فلسطینی شہید


غزہ –  فلسطین فائونڈیشن پاکستان+-  غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے ہفتے کے روز ایک بیان میں بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران پٹی میں خاندانوں کے خلاف پانچ قتل عام کیے۔

وزارت صحت نے بتایا کہ ان تازہ قتل عام کے واقعات میں مزید 69 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں سے 16 فلسطینی ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ اسرائیلی بربریت میں 136 شہری زخمی ہوئے، جنہیں ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

دہشت گرد اسرائیل نے ایک پورے خاندان کو اس وقت شہید کر دیا جب وہ ایک بیرک کے اندر سو رہے تھے۔ انہیں وسطی غزہ کی پٹی میں ایک میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

اس قتل عام کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 15 افراد شہید اور بڑی تعداد میں زخمی ہوئے۔

وزارت صحت نے مزید کہا کہ بہت سے زخمی اب بھی ملبے کے نیچے ہیں اور ایمبولنس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔

وزارت صحت نے بتایا کہ 7 اکتوبر 2023ء سے غزہ کے خلاف قابض فوج کی نسل کشی کی جنگ میں شہادتوں کی تعداد بڑھ کر 40,074 ہوگئی ہے، جب کہ 92,537 زخمی ہوچکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan