غزہ ۔(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ دنوں شمالی غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیلی فوج کی چار گاڑیوں کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔
القسام بریگیڈز نے اپنے فوجی بیان میں کہا کہ گزشتہ جمعرات کو شمالی غزہ کے شہر جبالیہ میں قابض اسرائیلی فوج کے ایک “مرکاوا” ٹینک اور ایک بکتربند گاڑی کو “الیاسین 105” میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔
ایک اور بیان میں القسام بریگیڈز نے تصدیق کی کہ گزشتہ پیر اور منگل کو شمالی غزہ کے شہر جبالیہ کے مشرق اور وسطی علاقوں میں دو “مرکاوا” ٹینکوں کو بھاری دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا۔
القسام بریگیڈز کی قیادت میں مزاحمتی دھڑے مسلسل تیسرے سال میں غزہ کی پٹی میں دراندازی کرنے والی قابض اسرائیلی فوج کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔