Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

صنعاء پر بزدلانہ اسرائیلی حملہ، حوثی رہنما کی تقریر کے دوران بمباری

صنعا — (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) یمن کی حوثی تحریک انصار اللہ نے دارالحکومت صنعا پر ایک نئے اسرائیلی حملے کی اطلاع دی ہے۔

حوثیوں سے وابستہ سیٹلائٹ چینل المسیرہ نے یہ خبر اس وقت نشر کی جب تحریک کے سربراہ عبدالملک الحوثی ٹیلی ویژن پر خطاب کر رہے تھے۔ چینل نے فوری خبر میں کہا کہ “صنعا پر قابض اسرائیل نے حملہ کیا ہے،” تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

مقامی رہائشیوں کے مطابق دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ واضح رہے کہ صنعا سنہ 2014ء سے حوثی تحریک کے زیرِ کنٹرول ہے۔

تاحال انصار اللہ گروپ کی جانب سے حملے کی نوعیت یا ممکنہ نقصانات کے بارے میں کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan