Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس کی الخلیل میں جرات مندانہ آپریشن پرقوم کو مبارک باد

الخلیل – فلسطین فائونڈیشن پاکستان اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے مغربی کنارے میں بہادرانہ مزاحمتی کارروائیوں، بالخصوص الخلیل میں تازہ ترین کارروائی میں تین اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت پر پوری قوم اور مزاحمتی قوتوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

حماس کی طرف سے پریس کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ الخلیل میں دشمن کے تین اہلکاروں کی ہلاکت غزہ میں نہتے فلسطینی شہریوں، القدس اور مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں کے خلاف گھناؤنے قتل عام اور نسل کشی کی جنگ کا فطری ردعمل ہے۔

حماس نے زور دے کر کہا کہ طوفان الاقصیٰ کی جنگ لڑنے والے فلسطینی مجاہدین صہیونی دشمن کے خلاف جہاد اور مزاحمت کا راستہ جاری رکھیں گے۔ فلسطین کی آزادی، مسجد اقصیٰ کی قابض ریاست کے تسلط سے آزادی، ناانصافی اور جارحیت کو مسترد کریں گے۔

حماس نے تمام شہروں، دیہاتوں اور کیمپوں کے باشندوں سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض ریاست کو آگ لگا دیں اور آباد کاروں کی سڑکیں بند کردیں۔

خیال رہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے مغرب میں ترقومیا کے قریب اتوار کی صبح فائرنگ کی کارروائی میں قابض فوج کے تین اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والوں میں ایک ملٹری پولیس کا اہلکار اور دو سرحدی اہلکار شامل ہیں۔

عبرانی ریڈیو کے مطابق، مسلح فلسطینی مزاحمت کاروں نے الخلیل میں ترقومیا کے قریب اسرائیلی پولیس اور آباد کاروں کی بس اور گاڑیوں پر فائرنگ کی۔ حملہ آور کارروائی کے بعد جائے وقوعہ سے بہ حفاظت فرار ہوگئے۔

عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ کے مطابق، فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ ہسپتال پہنچنے سے قبل ہلاک ہوگئے۔

قابض فوج نے ایک مختصر بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ اسے ترقومیا کے قریب فائرنگ کے حملے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد فوج کی بھاری نفری علاقے کی طرف روانہ کردی گئی ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوج کے بڑے دستوں نے شوٹنگ آپریشن کے دوران الخلیل کے شمال مغرب میں واقع قصبے اذنا پر دھاوا بول دیا۔

کل ہفتے کی صبح قابض فوج نے مغربی کنارے کے جنوب میں ایک خوفناک حملہ کیا جسے بیس سال میں سب سے بڑا حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan