Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اگست میں مغربی کنارے اورالقدس میں فائرنگ کے137 واقعات

رام اللہ –  فلسطین فائونڈیشن پاکستان  مرکزاطلاعات فلسطین “معطی” نے اگست کے مہینے کے دوران مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں فائرنگ اور مسلح جھڑپوں کے 137 واقعات کا ریکارڈ مرتب کیا ہے۔

معطی کی ماہانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سوموار کو 15 جھڑپوں اور فائرنگ کی کارروائیوں کی نشاندہی کی گئی۔ اس کے علاوہ، 9 دھماکہ خیز آلات کے دھماکے ہوئے اور ایک فوجی گاڑی کو نقصان پہنچا۔

رپورٹ میں عندیہ دیا گیا کہ گذشتہ ماہ کے دوران مغربی کنارے اور القدس میں مزاحمتی کارروائیوں میں 5 اسرائیلی آباد کار ہلاک اور 42 دیگر زخمی ہوئے۔

مغربی کنارے کی شمالی گورنریاں ایک بڑے فوجی آپریشن کا سامنا کر رہی ہیں، جسے 2002ء کے بعد سب سے بڑا فوجی آپریشن قرار دیا جاتا ہے۔

مغربی کنارے میں مزاحمتی دھڑوں اور مسلح گروہوں نے قابض فوج کی کارروائیوں کے جواب میں دھماکہ خیز آلات کا استعمال کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan