Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

’نیتن یاھوہمیں بچانے میں ناکام رہا‘ اسرائیلی قیدی کا پیغام جاری

غزہ – فلسطین فائونڈیشن پاکستان اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے عسکری ونگ، شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے منگل کی شام ایک اور مقتول اسرائیلی قیدی کی ریکارڈ شدہ ویڈیو جاری کی ہے۔ یہ قیدی قابض افواج کی جانب سے شہر کے خلاف جاری فوجی جارحیت کے دوران رفح میں مارا گیا تھا۔

ٹیلی گرام پر نشر کی گئی ویڈیو میں اسرائیلی جنگی قیدی ’اوری ڈانو‘ کو اپنی موت سے قبل یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ “اسرائیل کے لوگو! ہمیں نظرانداز نہ کرو۔”

القسام نے ویڈیو کا آغاز بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ کے ایک سابقہ بیان سے کیا، جس میں انہوں نے زور دے کر کہا کہ “جو قیمت ہم پانچ یا دس زندہ قیدیوں کے لیے لیں گے، وہی قیمت ہے جو ہم تمام قیدیوں کے لیے لیتے ہیں۔”

ویڈیو میں ان چھ قیدیوں کی تصاویر اور نام دکھائے گئے ہیں جو قابض فوج کے ہاتھوں مارے گئے اور جن کی لاشیں حال ہی میں رفح شہر سے برآمد ہوئیں۔

مقتول قیدی، اوری ڈانو نے وضاحت کی کہ اسے سات اکتوبر کو “نووا” پارٹی سے گرفتار کیا گیا تھا اور وہ حماس کی قید میں تھا۔ اس نے کہا کہ وہ کئی بار بمباری سے بچا، لیکن بمباری کے ذریعے اسے قتل کرنے کی متعدد کوششیں کی گئیں۔ اسرائیلی فوج نے کئی بار اس پر فائرنگ کی۔

ڈانو نے نشاندہی کی کہ وہ اور اس کے دیگر قیدی، جو اسرائیلی بمباری میں مارے گئے، خوراک، پانی، اور بجلی کے بغیر رہے۔

قابض حکومت اور جنگی کابینہ کے نام پیغام میں اس نے کہا کہ “آپ سات اکتوبر کو ناکام رہے اور شہریوں (غزہ کے اطراف میں آباد افراد) کی حفاظت کرنے میں ناکام رہے۔ آج آپ ہمیں ایک ایک کرکے مارنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ ہمیں بچانے کے بجائے ہم پر بمباری کی جاتی ہے۔”

اسرائیلی قیدی نے آباد کاروں اور قیدیوں کے اہل خانہ سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی پٹی سے اسرائیلی قیدیوں کو زندہ ان کے گھروں کو واپس کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔

اس نے متنبہ کیا کہ نیتن یاہو اور ان کی حکومت کی طرف سے جو کچھ کیا جا رہا ہے، اس سے کوئی بھی قیدی زندہ نہیں بچے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan