نیو یارک – فلسطین فائونڈیشن پاکستان اقوام متحدہ نے متنبہ کیا ہے کہ قابض اسرائیلی افواج غرب اردن میں فلسطینیوں کے خلاف “مہلک” جنگی طریقوں کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہیں، جس کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ ان طریقوں میں لوگوں کی ہلاکت، زخمی یا بے گھر کرنے کے حربے شامل ہیں۔
اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور نے ایک بیان میں کہا کہ “اسرائیلی فوج نے طولکرم شہر میں اپنی کارروائیاں دوبارہ شروع کر دی ہیں، حالانکہ جنین میں بھی یہ آپریشن جاری ہے۔”
بیان میں مزید کہا گیا کہ “اقوام متحدہ نے گذشتہ ہفتے کے دوران بیس سے زائد اموات ریکارڈ کیں، جن میں بچے بھی شامل تھے۔”
رابطہ دفتر نے وضاحت کی کہ نور شمس پناہ گزین کیمپ میں 13,000 افراد کو پانی کی بندش کا سامنا کرنا پڑا، پانی کے نیٹ ورک کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سیوریج لائنیں بھی تباہ ہو گئی ہیں۔
بدھ کی صبح قابض افواج نے ایک فوجی آپریشن شروع کیا، جسے 2002ء میں آپریشن ڈیفنس شیلڈ کے بعد سب سے بڑا آپریشن قرار دیا جا رہا ہے۔