Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں 3537 اجتماعی قتل عام کے نتیجےمیں 50,691 فلسطینی شہید اور لاپتہ

غزہ –  فلسطین فائونڈیشن پاکستان  فلسطین کے سرکاری میڈیا آفس نے مسلسل 330ویں روز غزہ کی پٹی پر قابض اسرائیلی ریاست کی طرف سے امریکی اور مغربی مدد سے مسلط کی گئی نسل کشی کی جنگ میں ہونے والے نقصان اور تباہی کی تازہ تفصیلات جاری کی ہیں۔

میڈیا دفتر نے ہفتے کے روز اپنی تازہ رپورٹ میں کہا کہ قابض فوج نے پچھلے سال سات اکتوبر کے بعد غزہ میں 3,537 بار اجتماعی قتل عام کیا، جس کے نتیجے میں 50,691 فلسطینی شہید اور لاپتہ ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ ان میں سے 40,691 شہداء کی لاشیں نکالی گئیں اور دفن کی گئیں، جب کہ 10,000 سے زائد ابھی تک لاپتہ ہیں۔

نسل کشی کی جنگ کے باقی اعدادوشمار:

  • 16,673 بچے شہید۔
  • 115 شیر خوار بچے پیدا ہوئے اور نسل کشی کی جنگ میں شہید ہوئے۔
  • 36 قحط کے نتیجے میں شہید ہوئے۔
  • 11,269 خواتین شہداء۔
  • 885 طبی عملے کے کارکن شہید ہوئے۔
  • 82 سول ڈیفنس کے شہداء۔
  • 172 صحافی شہید۔
  • 7 ہسپتالوں میں اجتماعی قبریں بنائی گئیں؛ ان قبروں سے 520 شہداء کو نکالا گیا۔
  • 94,060 زخمی؛ جن میں 69% بچے اور خواتین شامل ہیں۔
  • 177 پناہ گاہیں نشانہ بنیں۔
  • 17,000 بچے یتیم جو اپنے والدین میں سے ایک یا دونوں سے محروم ہو چکے۔
  • 3,00,000 بچے غذائی قلت اور خوراک کی کمی کی وجہ سے موت کے خطرے میں ہیں۔
  • غزہ کی پٹی کی تمام کراسنگ 116 دنوں سے بند۔
  • 12,000 زخمیوں کو علاج کے لیے بیرون ملک سفر سے محروم کیا گیا۔
  • 10,000 کینسر کے مریض موت کے حالات سے دوچار۔
  • 3,000 مختلف امراض کے مریض جنہیں بیرون ملک علاج سے محروم کر دیا گیا۔
  • 1,737,524 افراد نقل مکانی کے نتیجے میں متعدی بیماریوں سے متاثر۔
  • 71,338 بے گھر ہونے کی وجہ سے ہیپاٹائٹس کے انفیکشن کے کیس۔
  • تقریباً 60,000 حاملہ خواتین صحت کی دیکھ بھال کی کمی کی وجہ سے خطرے میں ہیں۔
  • 3,50,000 دائمی مریضوں کو دواؤں کی قلت کا سامنا۔
  • نسل کشی کی جنگ کے دوران غزہ کی پٹی سے 5,000 فلسطینی عقوبت خانوں میں قید۔
  • 310 صحت کے اہلکاروں کی گرفتاری کے مقدمات۔
  • 36 صحافیوں کی گرفتاری کے واقعات۔
  • غزہ کی پٹی میں 2 ملین بے گھر افراد۔
  • 200 سرکاری ہیڈکوارٹر بمباری میں تباہ۔
  • 122 سکول اور یونیورسٹیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔
  • 334 اسکول اور یونیورسٹیاں جزوی طور پر تباہ۔
  • 110 سائنسدانوں، یونیورسٹیوں کے پروفیسرز، اور محققین شہید۔
  • 610 مساجد مکمل شہید۔
  • 214 مساجد جزوی طور پر تباہ۔
  • اسرائیلی بمباری میں 3 چرچ تباہ۔
  • 150,000 ہاؤسنگ یونٹ مکمل طور پر تباہ۔
  • 80,000 مکانات تباہ یا ناقابل رہائش۔
  • 200,000 مکانات جزوی طور پر تباہ ہوئے۔
  • 82,000 ٹن دھماکہ خیز مواد قابض فوج نے غزہ کی پٹی پر گرایا۔
  • 34 ہسپتالوں کو غیر فعال کر دیا گیا ہے۔
  • 80 صحت کے مراکز تباہ۔
  • 162 صحت کے ادارے نشانہ بنائے۔
  • 131 ایمبولینسوں کو تباہ کیا گیا۔
  • 206 آثار قدیمہ اور ورثے کے مقامات بمباری میں تباہ۔
  • 3,130 کلومیٹر بجلی کے نیٹ ورک کی تباہی۔
  • 34 سہولیات، کھیل کے میدان اور جمز تباہ۔
  • 700 پانی کے ٹینک تباہ۔
  • نسل کشی کی جنگ میں غزہ میں اب تک 33 ارب ڈالر کے براہ راست نقصانات۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan