Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی بری فوج کا سربراہ عہدے سے مستعفی

مقبوضہ بیت المقدس –  فلسطین فائونڈیشن پاکستان  قابض اسرائیلی ریاست کے میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ بری فوج کے سربراہ تمیر یدی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے استعفے کی وجہ ذاتی نوعیت کے مسائل قرار دی ہے۔

چند ماہ قبل، ملٹری انٹیلی جنس ڈویژن (امان) کے سربراہ ہارون ہیلیوا نے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس وقت اسرائیلی میڈیا کو توقع تھی کہ فوج میں داخلی تحقیقات کے آغاز کے بعد قابض اسرائیلی فوج کی قیادت میں استعفوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ سات اکتوبر 2023ء کو القسام بریگیڈز کی طرف سے کیے گئے الاقصی فلڈ آپریشن کو پسپا کرنے میں فوجی اور انٹیلی جنس کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے اب تک متعدد عہدیدار مستعفی ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جن قائدین کے استعفیٰ کی توقع کی جا رہی ہے، ان میں چیف آف اسٹاف ہرزی ہیلیوی، ان کے نائب امیر بارم، غزہ ڈویژن کے کمانڈر ایوی روزن فیلڈ، اور جنوبی کمانڈر یارون فنکل مین شامل ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan