Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

نیتن یاھو جنگ روکنےلیے اس کی ثالثی میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں:مصر

قاہرہ –  فلسطین فائونڈیشن پاکستان مصر نے قابض اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے ان الزامات کا فیصلہ کن اور سخت ردعمل دیا ہے جن میں نیتن یاہو نے الزام عائد کیا تھا کہ مصری سرحد سے غزہ کی پٹی میں ہتھیار داخل ہو رہے ہیں۔

مصری وزارت خارجہ نے منگل کو ایک بیان میں نیتن یاہو کے الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو مصر کا نام استعمال کرکے اسرائیلی رائے عامہ کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے میں رکاوٹ ڈالنے اور قیدیوں کی رہائی کی کوششوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی ہے۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ نیتن یاہو کے یہ بیانات مصر، قطر، اور امریکہ کی طرف سے کی جانے والی ثالثی کی کوششوں میں رکاوٹ ہیں۔ قاہرہ اس سلسلے میں اسرائیلی حکام کی طرف سے لگائے جانے والے تمام الزامات کو مسترد کرتا ہے۔

قاہرہ نے اسرائیلی حکومت کو ایسے بیانات دینے کے نتائج پر جوابدہ ٹھہراتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی بیان بازی صورتحال کو مزید خراب کرتی ہے اور جارحانہ اور اشتعال انگیز پالیسیوں کو جواز فراہم کرتی ہے جو خطے میں مزید کشیدگی کا باعث بنتی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مصر خطے میں امن کے عمل کے لیے قائدانہ کردار ادا کرنے کی خواہش رکھتا ہے اور علاقائی امن و سلامتی برقرار رکھنے اور خطے کی تمام اقوام کے لیے استحکام کی کوشش کرتا ہے۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب نیتن یاہو نے گذشتہ روز اپنی تقریر میں کہا تھا کہ اسرائیلی افواج کو غزہ اور مصر کے درمیان سرحد پر فلاڈیلفیا (صلاح الدین) کے محور کا کنٹرول برقرار رکھنا چاہیے تاکہ ہتھیاروں کے اخراج کو روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے پر “دباؤ کے سامنے” نہیں جھکیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ غزہ کی مصر کے ساتھ جنوبی سرحد کے ساتھ 14.5 کلومیٹر طویل زمین کی ایک تنگ پٹی ’فلاڈیلفیا کوریڈور‘ اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے اور تباہ حال فلسطینی پٹی میں جنگ بندی کے لیے ہونے والی بات چیت کا مرکز رہی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ وہ فلاڈیلفیا کوریڈور سے فوج واپس نہیں ہٹائیں گے جبکہ حماس کا مطالبہ ہے کہ غزہ سے اسرائیلی فوج کی واپسی تک جنگ بندی نہیں ہوگی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan