رام اللہ – فلسطین فائونڈیشن پاکستان فلسطینی کلب برائے امور اسیران نے کہا ہے کہ “قابض اسرائیلی فوج کی جیلوں میں زیر حراست فلسطینی صحافیوں کی تعداد 61 ہوگئی ہے، جن میں مرد اور خواتین دونوں شامل ہیں۔ ان میں سے 52 کو 7 اکتوبر کو غزہ پر جنگ مسلط کیے جانے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔”
فلسطینی کلب برائے اسیران نے پیر کے روز ایک پریس بیان میں تصدیق کی ہے کہ قابض ریاست نے 7 اکتوبر کے بعد 98 صحافیوں کو گرفتار کیا اور ان میں سے 52 بدستور پابند سلاسل ہیں۔ ان میں سے 15 انتظامی قید کی پالیسی کے تحت پابند سلاسل ہیں، جبکہ متعدد جبری گمشدگی کا شکار ہیں۔
کلب نے کہا کہ “حراست میں لیے گئے صحافیوں میں سے کم از کم 12 پر قابض انتظامیہ اشتعال انگیزی کے الزام میں مقدمہ چلا رہی ہے۔”
قیدیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں اور وکلاء کے مطابق، صہیونی دشمن کی جیلوں میں فلسطینیوں کو قید کرنے کو ایک جنگی حربے اور انتقامی کارروائی کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔