Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جنین بٹالین کا الدمج محورمیں قابض فوج پرحملے جاری رکھنے کا اعلان

جنین – فلسطین فائونڈیشن پاکستان اسلامی جہاد کے عسکری ونگ ’سرایا القدس‘ کے جنین بریگیڈ نے تصدیق کی ہے کہ اس کے مجاہدین شمالی مغربی کنارے کے جنین کیمپ میں لڑائی کے محاذوں پر اسرائیلی قابض افواج کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

اتوار کی شام جاری ایک بیان میں، انہوں نے کہا کہ الدمج محور میں ہمارے ہیروز نے قابض افواج پر گولیوں اور بموں کی بارش کی، جس کے نتیجے میں دشمن فوج کو براہ راست جانی نقصان ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ “مزاحمت کار الانصار مسجد کے محور میں قابض فوج کے ساتھ جھڑپوں میں مصروف ہیں اور اس پر گولیوں کی بارش کر رہے ہیں”۔

فلسطینی ہلال احمر نے کیمپ کے اندر قابض فوج کی فائرنگ سے دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے، جبکہ قابض افواج نے فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور مکینوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کر دیا۔

قابض فوج نے بلڈوزروں سے شہر اور اس کے کیمپ کے انفراسٹرکچر کو تباہ کرنے کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہے۔ دوسری جانب قابض فوج نے خلیل سلیمان گورنمنٹ ہسپتال اور “ابن سینا ہسپتال” کا محاصرہ جاری رکھا ہے۔

ہفتے کے روز کیمپ میں گھات لگا کر کیے گئے حملے میں ایک قابض فوجی ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ شہر کے الدمج محلے کے اندر سے کئی اسرائیلی فوجی ایک زخمی فوجی کو لے کر جا رہے ہیں۔

شمالی مغربی کنارے میں جنین اور اس کے کیمپ، طولکرم، طوباس اور اس کے فارعہ کیمپ پر لگاتار پانچویں روز بھی قابض افواج کے حملے جاری رہے۔ اسرائیلی فوج کی اس جارحیت میں اب تک پچیس فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan