Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

سدی تیمان حراستی کیمپ میں تشدد کے نتیجے میں خان یونس کا قیدی شہید

غزہ – مرکز اطلاعات فلسطین  اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ سے گرفتار کیے گئے فلسطینیوں پر تشدد اور انہیں اذیتیں دینے کے لیے قائم کردہ بدنام زمانہ حراستی کیمپ ’سدی تیمان‘ میں ایک فلسطینی قیدی کو تشدد کرکے شہید کر دیا گیا ہے۔ شہید ہونے والے فلسطینی کا تعلق غزہ کے جنوبی شہر خان یونس سے بتایا جاتا ہے۔

خاندانی ذرائع نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس گورنری سے قیدی عرفات الخواجہ کی شہادت کی اطلاع دی، جسے بدنام زمانہ ’سدی تیمان‘ کیمپ میں تشدد کرکے شہید کیا گیا۔

الخواجہ خاندان نے کہا کہ ریڈ کراس نے انہیں کل اتوار کو ان کے اسیر بیٹے عرفات کی شہادت کے بارے میں آگاہ کیا۔ اسے گذشتہ فروری میں اس حراستی کیمپ میں شہید کیا گیا تھا۔

“الخواجہ” کی شہادت کے ساتھ 1967ء سے اب تک اسرائیلی جیلوں میں تشدد سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 262 ہو گئی ہے۔ ان میں غزہ کے 25 شہداء بھی شامل ہیں جنہیں قابض فوج نے سات اکتوبر کے بعد غزہ پر مسلط کی گئی جارحیت کے دوران گرفتار کر کے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

ہفتے کے روز معلوم ہوا تھا کہ اسرائیلی دہشت گرد جلادوں نے 16 اگست کو ایک 65 سالہ فلسطینی بزرگ کو تشدد کرکے شہید کر دیا تھا۔ اس کا تعلق غزہ کی پٹی کی التفاح کالونی سے تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan