Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی فوج نے نور شمس پناہ گزین کیمپ میں گھروں کو آگ لگا دی

مغربی کنارے ( فلسطین فائونڈیشن پاکستان) اسرائیلی قابض فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے طولکرم میں جمعرات کے روز بہیمانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے نور شمس پناہ گزین کیمپ میں فلسطینیوں کے کئی گھروں کو آگ لگا دی ہے۔ نور شمس کیمپ طولکرم کے مشرق میں واقع ہے۔

طولکرم میں فلسطینی عوام کے گھروں کو جلانے کا یہ سلسلہ اسرائیلی قابض فوج نے جمعرات کی سہ پہر کو شروع کیا، جس کے نتیجے میں علاقے میں لوگوں کی نجی املاک کو خاکستر کر دیا گیا۔ بدھ کے روز بھی اسرائیلی فوج نے اس علاقے میں کئی گھروں کو تباہ کیا تھا۔

اسرائیلی قابض فوج نے گھروں کو مسمار کرنے اور جلا کر راکھ کرنے کو مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف فوجی حکمت عملی کے طور پر اپنایا ہے، تاکہ فلسطینیوں کو علاقے چھوڑنے پر مجبور کیا جا سکے اور یہودی آبادکاروں کو بسانے کی راہ ہموار کی جا سکے۔ تباہی کے اس کام میں ناجائز یہودی بستیوں میں بسائے گئے یہودی آبادکار بھی بڑھ چڑھ کر کردار ادا کر رہے ہیں۔

مقامی سرکاری ذمہ دار نہاد الشویش نے کہا کہ “اسرائیلی قابض فوج کی نور شمس پناہ گزین کیمپ میں مسلسل جاری ظالمانہ کارروائیوں نے فلسطینیوں کی مشکلات کو شدید کر دیا ہے۔ جو کمی رہ گئی تھی، وہ گھروں کو جلانے کی اسرائیلی فوجی کارروائی سے پوری ہو گئی ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ “اسرائیلی فوجی فلسطینیوں کے گھروں کو بارود لگا کر تباہ کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں چند لمحوں میں ایک پورا گھرانہ بے گھر ہو جاتا ہے۔”

بتایا گیا ہے کہ نور شمس پر جاری فوجی کارروائیوں کے دوران اسرائیلی فوج نے شہری دفاع کے کارکنوں کو لوگوں کو ‘ریسکیو’ کرنے اور زخمی فلسطینیوں کو طبی امداد دینے سے بھی جبری طور پر روکے رکھا۔ یہاں تک کہ ایک بوڑھا فلسطینی جسے اسرائیلی فوج کے سنائپر نے گولی مار کر شہید کر دیا تھا، اس کی لاش بھی گھر سے نکالنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

اسرائیلی قابض فوج نے اس دوران گھروں کے اندر گھس کر توڑ پھوڑ کی اور فلسطینیوں کی خواتین اور بچوں کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ قابض فوج کی مسلسل کارروائیوں کی وجہ سے پورے علاقے کے لوگ ایک دہشت کی فضا میں رہ رہے ہیں۔ کسی کو کچھ معلوم نہیں کہ اس کا گھر کب تباہ کر دیا جائے گا یا کب جلا دیا جائے گا۔

علاوہ ازیں، جمعرات کے روز سے اسرائیلی قابض فوج نے نور شمس کے فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لینا شروع کر دیا ہے۔ ان نوجوانوں کو گرفتاری کے بعد قریبی فوجی اڈے پر لے جا کر ان سے تفتیش اور باز پرس کے نام پر تشدد اور تعذیب کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan