Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غرب اردن: الخلیل میں فائرنگ سے تین صہیونی فوجی جھنم رسید

الخلیل – فلسطین فائونڈیشن پاکستان فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے مغرب میں ترقومیا کے قریب اتوار کی صبح فائرنگ کی کارروائی میں قابض فوج کے تین اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والوں میں ایک ملٹری پولیس کا اہلکار اور دو سرحدی اہلکار شامل ہیں۔

عبرانی ریڈیو کے مطابق، مسلح فلسطینی مزاحمت کاروں نے ترقومیا کے قریب اسرائیلی پولیس اور آباد کاروں کی بس اور گاڑیوں پر فائرنگ کی۔ حملہ آور کارروائی کے بعد جائے وقوعہ سے محفوظ طریقے سے فرار ہوگئے۔

عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ کے مطابق، فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی ہلاک ہوگئے۔

قابض فوج نے ایک مختصر بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ترقومیا کے قریب فائرنگ کے حملے کی اطلاع موصول ہوئی ہے اور واقعے کے بعد فوج کی بھاری نفری علاقے کی طرف روانہ کردی گئی ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوج کے بڑے دستوں نے شوٹنگ آپریشن کے دوران الخلیل کے شمال مغرب میں واقع قصبے اذنا پر دھاوا بول دیا۔

کل ہفتہ کی صبح قابض فوج نے مغربی کنارے کے جنوب میں ایک خوفناک حملہ کیا، جسے بیس سال میں سب سے بڑا حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan