Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حزب اللہ کے اسرائیلی جاسوسی اور فوجی مراکز پر حملے

بیروت – فلسطین فائونڈیشن پاکستان+ لبنانی مزاحمتی تنظیم ’حزب اللہ‘ نے منگل کے روز قابض اسرائیلی فوج اور جاسوسی کے مقامات کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا، جس کے نتیجے میں انہیں براہ راست نقصان پہنچا۔

حزب اللہ نے گذشتہ شام ایک بیان میں کہا کہ اس نے “العباد” کے مقام پر جاسوسی کے آلات کو حملہ آور میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ بیان میں کہا گیا کہ “ہم نے اسے براہ راست نشانہ بنایا”۔

حزب اللہ نے منگل کی شام قابض اسرائیلی ریاست اور شمالی مقبوضہ فلسطین میں واقع “کریات شمونہ” بستی کو نشانہ بنانے کے مناظر شائع کیے ہیں۔

حزب اللہ نے کہا کہ اس نے نتاوا یہودی بستی میں قابض اسرائیلی فوجیوں کے زیر استعمال عمارتوں کو “مناسب ہتھیاروں” سے نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ نے ڈیویو بیرک کے آس پاس ایک کرین پر نصب جدید جاسوسی آلات کو بھی راکٹ سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ تباہ ہوگئی۔

شمالی مقبوضہ فلسطین میں راکٹ حملوں کے بعد خطرے کے سائرن بج اٹھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan