بیروت -فلسطین فائونڈیشن پاکستان کل بدھ کی شام جنوبی لبنان میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ایک خاتون شہید اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔
لبنانی میڈیا کے مطابق، جنوبی لبنان کے قصبے قبریخا پر اسرائیلی بمباری میں ایک خاتون شہید اور ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔
قابض اسرائیلی فوج کے طیاروں نے جنوبی لبنان کے کئی قصبوں کو نشانہ بناتے ہوئے حملے شروع کیے ہیں۔
مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ حملوں میں حولہ قصبے کے وسط میں عیناتہ اور کونین قصبوں کے مضافات، اور قبریخا قصبے کے مضافات میں ایک مکان کو نشانہ بنایا گیا۔
گذشتہ رات اسرائیلی طیاروں نے عیتا الشعب قصبے کے الرجم محلے پر دو میزائلوں سے حملہ کیا اور خیام قصبے پر بھی حملہ کیا۔
جاسوس طیاروں اور ڈرونز نے صبح مغربی اور وسطی سیکٹر کے دیہاتوں پر نچلی پروازیں کیں، جس سے رہائشیوں میں تناؤ اور خوف کی کیفیت پھیل گئی۔