جنین – فلسطین فائونڈیشن پاکستان+- اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے القسام کے دو کمانڈروں، رفعت داواسی اور احمد ابو عرا، کو جنین میں قابض صہیونی فوج کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے کو ایک جنگی جرم قرار دیا ہے۔
ایک بیان میں القسام بریگیڈ نے کہا کہ وہ فلسطینی قوم اور پوری عرب اور مسلم امت کے سامنے فخر اور تسلیم و رضا کے ساتھ اپنے دو مجاہدین، رافت محمود دواسی اور احمد ولید ابو عرہ کی شہادت پر تعزیت پیش کرتی ہے جنہیں ہفتے کی شام غدار صہیونی فوج نے ان کی گاڑی پر بمباری کرکے شہید کردیا تھا۔
شہید کمانڈر احمد ولی عقابا قصبے سے تعلق رکھتے تھے، جبکہ رافت دواسی کا تعلق جنین کے نواحی علاقے سیلہ الحارسیہ سے تھا۔
القسام نے دونوں شہداء کی خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی قربانیوں اور قابض دشمن کے خلاف مزاحمت کو سراہا۔ بیان میں کہا گیا کہ دونوں مجاہدین نے قابض دشمن فوج کے خلاف کئی مسلح مزاحمتی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کی اور ان پر عمل درآمد کرایا، جس کے نتیجے میں دشمن کو بھاری جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے 27 جون 2024 کو جنین میں ٹائیگر گاڑی پر بمباری اور ٹرپل کمپلیکس ایمبش آپریشن میں حصہ لیا، 23 جولائی 2024 کو المطولا گاؤں میں دشمن فوج پر حملے کیے، اور 11 اگست 2024ء کو ایک دوسری کارروائی میں بھی حصہ لیا۔
بریگیڈز نے اس بات پر زور دیا کہ ان کے شہید قائدین کا خون رائیگاں نہیں جائے گا بلکہ دشمن کو ان کے خون کے بدلے مزید بھرپور مزاحمتی کارروائیوں کا سامنا کرنا ہوگا۔