غزہ ۔ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) اسلامی جہاد کے عسکری ونگ سرايا القدس نے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے جنوبی غزہ کے الزيتون محلے میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران قابض اسرائیل کی دو فوجی گاڑیاں تباہ کر دیں۔
سرايا القدس نے اپنی ٹیلیگرام چینل پر جاری بیان میں کہا کہ اتوار کے روز ہمارے مجاہدین نے صالہ النجوم کے قریب پہلے سے نصب شدہ شدید دھماکہ خیز ثاقب بارودی سرنگ سے قابض اسرائیل کی ایک فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا اور تباہ کر دیا۔
سرايا القدس نے مزید بتایا کہ اس سے ایک روز قبل یعنی سوموار کو بھی ہمارے مجاہدین نے الزيتون محلے کے علاقے المصلبہ میں ایک اور ثاقب بارودی سرنگ نصب کر کے قابض اسرائیل کی ایک فوجی گاڑی کو اڑا دیا۔ کارروائی کے بعد ہمارے مجاہدین نے قابض فوجیوں کو جائے وقوعہ سے زخمیوں کو نکالتے اور ہٹاتے دیکھا۔
واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمتی دھڑے غزہ کی سرزمین پر قابض فوج اور اس کی بکتر بند گاڑیوں کے خلاف مسلسل برسرِپیکار ہیں۔ یہ مزاحمت عظیم معرکہ طوفان الاقصیٰ کا حصہ ہے جو قابض اسرائیل کی ایک سال چھ ماہ سے جاری وحشیانہ جارحیت کے خلاف پوری قوت کے ساتھ جاری ہے۔