Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

صحافیوں پر صہیونی درندگی، ناصر ہسپتال میں زخمی ہونے والے 3 صحافیوں کے فوری طبی انخلاء کی اپیل

غزہ ۔  (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) فلسطینی صحافیوں کے تحفظ کے مرکز نے عالمی برادری کو ایک ہنگامی اپیل جاری کی ہے، جس میں خان یونس میں واقع ناصر میڈیکل کمپلیکس پر قابض اسرائیل کے وحشیانہ حملے میں شدید زخمی ہونے والے صحافیوں کے فوری طبی انخلاء کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مرکز نے اپنے بیان میں بتایا کہ قابض اسرائیل کے براہِ راست حملے کے نتیجے میں تین فلسطینی صحافی شدید زخمی ہوئے ہیں، جن کی زندگیاں خطرے میں ہیں اور ان کا پیشہ ورانہ مستقبل بھی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ ان میں محمد فائق شامل ہیں جو ریڑھ کی ہڈی کے شدید زخموں کے باعث فالج میں مبتلا ہیں اور خدشہ ہے کہ یہ مکمل فالج میں تبدیل ہو جائے گا۔ دوسرے صحافی جمال بدح ہیں جن کی دائیں ٹانگ کاٹ دی گئی ہے، جبکہ تیسرے صحافی حاتم عمر کے سر میں چھرے پیوست ہیں اور ان کی حالت نہایت نازک ہے۔

صحافیوں کے تحفظ کے لیے سرگرم مرکز نے واضح کیا کہ ان زخمی صحافیوں کے علاج میں تاخیر اور انخلاء کی راہ میں رکاوٹ دراصل ایک “دوہرا جرم” ہے، جو صہیونی ریاست کے ہاتھوں صحافیوں کے خلاف ہونے والی درندگی اور منظم جرائم میں اضافہ کرتا ہے۔ قابض اسرائیل نے فلسطینی صحافیوں کو صرف اس لیے نشانہ بنایا کیونکہ وہ سچائی دنیا تک پہنچانے کے اپنے مقدس فریضے پر قائم ہیں۔

بیان میں عالمی اداروں، صحافتی انجمنوں اور آزادیِ صحافت کے لیے سرگرم بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا گیا کہ وہ فوری طور پر دباؤ ڈالیں تاکہ ان زخمی صحافیوں کا بیرونِ غزہ علاج ممکن بنایا جا سکے اور انہیں موت کے منہ میں جانے سے بچایا جا سکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ پیر کے روز قابض اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے ناصر میڈیکل کمپلیکس میں یاسین عمارت پر دوہرے حملے کے دوران 20 فلسطینیوں کو شہید کر دیا تھا۔ شہداء میں صحافی، طبی عملہ اور سول ڈیفنس کے کارکن بھی شامل تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan