Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس نے کمانڈر ابو شجاع کی شہادت پر سوگ منایا، مزاحمت جاری رہے گی

مغربی کنارے ۔۔۔  فلسطین فائونڈیشن پاکستان  فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے طولکرم میں اسرائیلی جارحانہ حملے میں شہید ہونے والے کمانڈر ابو شجاع محمد جابر اور ان کے ساتھیوں کا سوگ مناتے ہوئے کہا ہے کہ “اسرائیلی جارحیت کے بڑھنے سے مزاحمت میں مزید اضافہ ہوگا۔”

طولکرم میں قابض اسرائیلی فوج کی بہیمانہ کارروائیوں کے بارے میں جمعرات کو جاری کیے گئے بیان میں حماس نے کہا کہ “اسرائیلی جارحیت کے واقعات سے مقبوضہ مغربی کنارے میں مزاحمت کمزور نہیں ہوگی، بلکہ اس سے مزاحمت میں شدت آئے گی۔”

حماس نے کہا کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی دہشت گردی جاری ہے۔ ہم دیکھ رہے ہیں کہ پچھلے چند گھنٹوں کے دوران قابض فوج نے جنین، طولکرم، طوباس اور دیگر مقامات پر بڑی کارروائیاں کی ہیں، لیکن یہ اسرائیلی کارروائیاں فلسطینی عوام اور مزاحمت کو کمزور نہیں کر سکیں گی۔

اس موقع پر حماس نے اپنے عسکری ونگ القسام بریگیڈ اور دوسری مزاحمتی تنظیموں کے عسکری ونگز اور عوام کی تحسین کی ہے جو اسرائیلی قابض فوج کے عزائم کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں اور مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

حماس نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی عوام کے حوصلوں اور ہمت کی تعریف کرتے ہوئے اپنے جذبہ اتحاد و جہاد کو جاری رکھنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ایک ہی ‘کاز’ کے لیے ایک آواز بن کر مزاحمت جاری رکھنے کو کامیابی اور قبضے کے خاتمے کی نوید قرار دیا۔ حماس کے مطابق، اسرائیل کی قابض فوج اور مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کے مقابل مزاحمت کو اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ قبضے کو مقبوضہ کنارے سے بھاگنا پڑے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan