Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینیوں کے خون کا بدلہ پوری مسلم امہ پر فرض ہے:خطیب مسجد اقصیٰ

مقبوضہ بیت المقدس –فلسطین فائونڈیشن پاکستان مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ محمد حسین نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کا بہایا جانے والا خون کا بدلہ ایک ایسی ذمہ داری ہے جو ہر عرب اور مسلمان، عرب اور مسلمان حکومتوں اور عوام کی گردنوں پر واجب ہے۔ اس قتل میں نہ صرف اسرائیلی ریاست ملوث ہے بلکہ خاموشی کی چادر اوڑھنے والی پوری دنیا فلسطینیوں کی نسل کشی کی مجرم ہے۔

الشیخ حسین نے مسجد اقصیٰ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “فلسطینی عوام نے مسجد اقصیٰ کے محافظ رہنے، ثابت قدم رہنے اور اپنے مقدسات اور اپنی سرزمین کی امانت کو برقرار رکھنے کا عزم کیا ہے۔”

خطبہ جمعہ کے دوران انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ عالم اسلام کی مسجد ہے اور ہمیشہ ایک اسلامی مرکز رہے گا، جس میں کسی عبادت گاہ یا چرچ کے لیے کوئی جگہ نہیں ہوگی، اور نہ ہی انتہا پسندوں، دیوانوں اور قابض قوتوں کی عبادت کے لیے کوئی جگہ ہوگی۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ “اقصیٰ خدا کی امانت، ایمان، عبادت اور سفرِ اسرا و معراج کا معجزہ ہے۔ یہ صرف مسلمانوں کے لیے خالصتاً اسلامی عبادت گاہ رہے گی، اس کے نام سے کوئی انحراف نہیں کیا جائے گا۔”

انہوں نے کہا کہ فلسطین اور اس کی مقدس سرزمین کو ترک کرنا غداری، سازش اور ناکامی ہے۔ انہوں نے فلسطینی عوام کے ساتھ ناانصافی، ظلم اور خیانت کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

قابض پولیس کی طرف سے مسجد کے دروازوں اور پرانے شہر و یروشلم کے داخلی راستوں پر عائد پابندیوں اور فوجی کارروائیوں کے باوجود، کل جمعہ کو دسیوں ہزار نمازیوں نے مسجد اقصیٰ میں جمعہ کی نماز ادا کی۔

بیت المقدس میں اسلامی اوقاف نے کہا کہ 40,000 نمازیوں نے جمعہ کو مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan