Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسماعیل ہنیہ کے قتل پر ہمارا ردعمل حیران کن اور متناسب ہوگا: ایران

تہران – فلسطین فائونڈیشن پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر دفاع حجت اللہ قریشی نے کہا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل پر ان کے ملک کا ردعمل “حیران کن اور متناسب ہوگا”۔

قریشی نے کہا کہ “اسرائیل کو اس کے نتیجے میں نفسیاتی اضطراب کی کیفیت کا سامنا کرنا پڑے گا”۔

انہوں نے مزید کہا کہ “ہنیہ کا قتل ناقابل معافی جرم ہے اور یہ ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے”۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ “ایران خود طے کرے گا کہ کس طرح اور کب ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینا اور جواب دینا ہے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا ملک جنگ کی خواہش نہیں رکھتا، لیکن جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا”۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے چند روز قبل کہا تھا کہ ان کا ملک خطے میں جنگ اور کشیدگی کے دائرے کو بڑھانا نہیں چاہتا، لیکن وہ ہنیہ کے قتل کا جواب دینے کے اپنے حق سے پیچھے نہیں ہٹے گا”۔

31 جولائی کو اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اپنے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے تہران میں ان کی رہائش گاہ پر “اسرائیلی” حملے میں شہید کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan