غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف تین قتل عام کیے، جن میں 55 شہری شہید اور 123 زخمی ہوئے۔
وزارت صحت نے اتوار کوجاری ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ “ابھی بھی متعدد زخمی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا ہے”۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ “گذشتہ سات اکتوبر سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر38,153 شہید ہوگئی ہے جب کہ 87,828 زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت نے غزہ کے خلاف جارحیت کے شہیدوں اور لاپتہ افراد کے اہل خانہ سے مطالبہ کیا کہ وہ وزارت صحت کی ویب سائٹ کے ذریعے رجسٹریشن کروا کر تمام ڈیٹا اپنے ریکارڈ کے ذریعے مکمل کریں۔