Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیلی فوج نے طولکرم اور طوباس میں شہداء اور اسیران کے گھروں کو دھماکوں سے اڑا دیا

غرب اردن (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) قابض اسرائیلی فوج نے آج بدھ کی صبح مغربی کنارے کے شہروں طوباس اور طولکرم میں فلسطینی شہداء اور اسیران کے دو گھروں کو دھماکوں سے تباہ کر دیا۔

نامہ نگاروں کے مطابق قابض فوج کی بڑی تعداد نے طولکرم کے جنوبی علاقے کفر عبوش پر دھاوا بولا اور اسیران عبداللہ اور عبدالرحمن ظافر بشناق کے اہل خانہ کو زبردستی گھر خالی کرنے پر مجبور کیا۔ بعد ازاں گھر کو بارودی مواد سے بھر کر دھماکے سے اڑا دیا گیا۔

قابض اسرائیل نے دعویٰ کیا کہ یہ گھر ان فلسطینی مجاہدین کا تھا جنہوں نے ایک سال قبل وادی اردن کے علاقے محولا چوک پر فدائی حملہ کر کے ایک قابض فوجی کو ہلاک کیا تھا۔ اس کارروائی کی ذمہ داری القسام بریگیڈز نے قبول کی تھی۔

اسی دوران آج صبح قابض اسرائیلی فوج نے طوباس شہر پر بھی یلغار کی اور شہداء احمد اور محمد دراغمہ کے گھر کو گھیرے میں لے کر دھماکے سے تباہ کر دیا۔

شہید احمد دراغمہ طوباس بٹالین کے بانی تھے جبکہ ان کے بھائی محمد پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے فروری میں تیاسیر چوکی پر فدائی حملہ کر کے دو قابض فوجیوں کو ہلاک کیا۔

گذشتہ روز بھی قابض اسرائیلی فوج نے طوباس کے شمالی قصبے عقابہ میں شہید احمد ابو عرہ کا گھر شہید کر دیا تھا۔ ابو عرہ اپنے ساتھی رافت دواسی کے ہمراہ اگست سنہ2024ء میں جنین کے وسط میں ایک صہیونی فضائی حملے میں شہید ہوئے تھے۔ قابض اسرائیل نے ان پر الزام لگایا کہ وہ مسلح مزاحمتی سیل تشکیل دینے اور بارودی مواد تیار کرنے میں شریک تھے۔

الخلیل کے قریب بیت عوا قصبے میں منگل کی صبح قابض فوج نے اسیر ثابت مسالمہ کے گھر کو دھماکے سے اڑایا۔ اسیر مسالمہ پر چند ماہ قبل سرنگ حملے میں شمولیت کا الزام ہے۔

قابض اسرائیلی فوج شہداء اور اسیران کے اہل خانہ کے گھروں کو برباد کرنے کی مہم تیز کر چکی ہے۔ یہ عمل انتقام اور اجتماعی سزا کی ایک کھلی شکل ہے جسے بین الاقوامی انسانی قانون واضح طور پر جرم قرار دیتا ہے۔

یہ سب اس وقت ہو رہا ہے جب مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں قابض فوج اور صہیونی آبادکاروں کے جرائم اپنی انتہاؤں کو پہنچ چکے ہیں اور اس درندگی کو قابض اسرائیل کی انتہا پسند دائیں بازو کی حکومت کی لامحدود پشت پناہی حاصل ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan