Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یمنی افواج کا قابض اسرائیل کے اللد ہوائی اڈے پر ذو الفقار بیلسٹک میزائل سے حملہ

صنعاء (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) یمنی مسلح افواج نے جمعرات کے روز اعلان کیا کہ انہوں نے ایک بڑی فوجی کارروائی کے دوران مقبوضہ فلسطین کے علاقے ’یافا‘ میں واقع اللد ہوائی اڈے کو ذو الفقار طرز کے بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا۔ یہ کارروائی مظلوم فلسطینی عوام اور ان کے مجاہدین کی حمایت میں اور قابض صہیونی دشمن کی طرف سے غزہ پر ڈھائے جانے والے اجتماعی قتل عام اور قحط مسلط کرنے جیسے جرائم کے جواب میں کی گئی۔ ساتھ ہی یہ یمن پر قابض اسرائیل کے حملوں کا ابتدائی جواب بھی ہے۔

یمنی افواج نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری میزائل فورس نے مقبوضہ یافا کے علاقے میں اللد ہوائی اڈے پر ذو الفقار بیلسٹک میزائل داغا جو اللہ کے فضل سے اپنے ہدف پر جا لگا۔ قابض اسرائیل اور امریکہ کے تمام دفاعی نظام اس میزائل کو روکنے میں ناکام رہے۔ میزائل حملے کے نتیجے میں لاکھوں صہیونی غاصب خوف کے مارے پناہ گاہوں میں جا چھپے اور ہوائی اڈے کی سرگرمیاں معطل ہو گئیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ کچھ عرب اور مسلمان ممالک کی بزدلانہ خاموشی اور دیگر کی کھلی سازباز اور شمولیت دشمن صہیونی کو شہ دے رہی ہے تاکہ وہ اپنے وحشیانہ اور مجرمانہ منصوبے کو آگے بڑھا سکے۔ اس میں محاصرہ مزید سخت کرنا اور جارحیت کو وسعت دینا شامل ہے جو قحط کو اور بڑھائے گا اور شہداء کی تعداد میں اضافہ کرے گا۔

یمنی افواج نے زور دیا کہ ہمارا مظلوم فلسطینی عوام پر غزہ میں ڈھائے جانے والے مظالم یہ تقاضا کرتے ہیں کہ دنیا کی تمام اقوام آگے بڑھیں اور ہر رکاوٹ کو توڑتے ہوئے اس دینی، اخلاقی اور انسانی فریضے کو ادا کریں تاکہ اس بے مثال جرم کو روکا جا سکے جو ہماری معاصر تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔ یہ ذمہ داری سب پر عائد ہوتی ہے اور اس سے کوئی اس وقت تک بری الذمہ نہیں ہو سکتا جب تک اپنا فرض ادا نہ کرے۔

بیان کے اختتام پر کہا گیا کہ یمنی عوام غزہ کی حمایت جاری رکھیں گے یہاں تک کہ قابض اسرائیل کا جارحانہ حملہ بند ہو اور محاصرہ ختم ہو جائے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan