Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ہلاکت سے قبل ریکارڈ کردہ پیغام میں امریکی قیدی کی بائیڈن پر تنقید

غزہ –  فلسطین فائونڈیشن پاکستان اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے امریکی شہریت کے حامل ایک اسرائیلی قیدی کا قتل کرنے سے قبل ریکارڈ کیا گیا ایک پیغام نشر کیا ہے۔ اس پیغام میں امریکی اسرائیلی قیدی کو قابض اسرائیلی ریاست اور امریکی صدر جو بائیڈن پر کڑی تنقید کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس امریکی قیدی کو پانچ دیگر جنگی قیدیوں سمیت گذشتہ دنوں اسرائیلی فوج نے غزہ کی ایک سرنگ میں قتل کردیا تھا، جس کے بعد ان کی لاشیں برآمد کی گئی تھیں۔

ریکارڈنگ میں قیدی ’ہرش گولڈ برگ بولن‘ نے امریکی صدر جو بائیڈن، ان کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن، اور تمام امریکی شہریوں سے کہا کہ وہ “جنگ اور اس پاگل پن جنونی قتل عام کو روکنے اور اسے اپنے گھر واپس لانے کے لیے جو کچھ کر سکتے ہیں، کریں۔”

اس نے نشاندہی کی کہ اس نے سات اکتوبر کو غزہ کی پٹی کے علاقے ریم میں ایک کنسرٹ میں گرفتار ہونے سے دن پہلے اپنی 23 ویں سالگرہ منائی تھی۔

اس نے غزہ کی پٹی میں جس تکالیف کا سامنا کر رہا ہے، اس پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اسے یاد نہیں کہ اس نے آخری بار سورج کب دیکھا تھا یا باہر کی ہوا میں سانس لی تھی، لیکن اس نے زور دے کر کہا کہ اس سے بھی بدتر اسرائیلی حکومت کی جانب سے اس پر بمباری کی کوشش ہے۔

بولن، جو کیلیفورنیا میں پیدا ہوا اور مقبوضہ بیت المقدس میں رہائش پذیر تھا، نے کہا کہ غزہ پہنچنے کے بعد سے اسے بہت کم طبی امداد ملی اور بہت کم خوراک اور پانی کے ساتھ وہ زندہ رہا۔

اس نے اپنے گھر والوں کو ایک جذباتی پیغام بھیجا جس میں اس نے کہا کہ وہ جانتا ہے کہ وہ اسے گھر واپس لانے کے لیے اپنی طاقت میں سب کچھ کر رہے ہیں، مگر اسرائیلی حکومت کچھ نہیں کر رہی ہے۔

گذشتہ اپریل میں القسام بریگیڈز نے قیدی بولن کی ایک ویڈیو ریکارڈنگ شائع کی تھی جس میں اس نے نیتن یاہو حکومت پر کڑی تنقید کی تھی اور اس پر لاپرواہی اور قیدیوں کی رہائی میں ناکامی کا الزام لگایا تھا۔

تیرہ مئی کو القسام نے غزہ میں چار اسرائیلی قیدیوں کی حفاظت کرنے والے مزاحمتی جنگجوؤں کے ایک گروپ سے رابطہ منقطع ہونے کا اعلان کیا تھا، جن میں ہرش گولڈ برگ بولن بھی شامل تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan