Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں پولیومراکز کے حوالے سےنیتن یاھو کا دعویٰ جھوٹ ہے:الرشق

دوحہ – فلسطین فائونڈیشن پاکستان اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے پولیٹیکل بیورو کے رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے غزہ میں پولیو کے قطرے پلانے کے لیے مخصوص جگہیں مختص کرنے کی بات ایک نئی ہیرا پھیری اور کھلا جھوٹ ہے۔ اس کا مقصد فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی اور منظم قتل کی جنگ کو آگے بڑھانا ہے۔

الرشق کی طرف سے جاری ایک بیان کی نقل مرکز اطلاعات فلسطین کو موصول ہوئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو کا موقف اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں کی طرف سے طلب کیے گئے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے مطالبے کے مطابق نہیں، بلکہ نیتن یاہو غزہ کے بچوں کی آہستہ آہستہ موت کو بڑھانا چاہتا ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ “نیتن یاہو اور ان کی حکومت جو مشکوک طریقہ مسلط کرنے کی کوشش کر رہی ہے، وہ اقوام متحدہ کے اقدام کو ناکام بنا دے گا اور سینکڑوں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے محروم کر دے گا”۔

الرشق نے وضاحت کی کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ نیتن یاہو پر غزہ میں ایک جامع انسانی جنگ بندی کو قبول کرنے کے لیے ہر ممکن دباؤ ڈالا جائے، تاکہ پٹی کے تمام بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جا سکیں۔ ہم اقوام متحدہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ مخصوص جگہوں کا انتخاب نہ کریں جنہیں فاشسٹ قابض حکومت کی طرف سے مختص کیا گیا ہے۔

الرشق نے پورے غزہ میں فوری طور پر جامع انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے مزید کوششیں کریں اور صہیونی ریاست پر دباؤ ڈالیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan