Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ڈاکٹر ابوصفیہ عوفر جیل میں پابند سلاسل، تشدد سے حالت تشویشناک، فوری رہائی کا مطالبہ

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) المیزان سینٹر فار ہیومن رائٹس نے قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں غزہ کی پٹی میں کمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام ابو صفیہ پر تشدد اور ناروا سلوک کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ المیزان مرکز نے بتایا کہ اس کے ایک وکیل نے ڈاکٹر ابو صفیہ سے عوفر نامی عقوبت خانے میں ملاقات کی۔ وکیل نے بتایا کہ ڈاکٹر ابو صفیہ 47 مکمل قید تنہائی میں ہیں۔

وکیل نے وضاحت کی کہ ڈاکٹر ابو صفیہ جنہیں 27 دسمبر 2024 کو گرفتار کیا گیا تھا بدترین تشدد اور صحت کی خرابی کی وجہ سے تشویشناک حالت میں ہیں، ان کا وزن تقریباً 12 کلو گرام کم ہو چکا ہے اور ضروری علاج حاصل کیے بغیر ان کے دل کے پٹھوں کی تکلیف میں اضافہ ہوا ہے۔

ابو صفیہ نے وکیل کو بتایا کہ انہیں گرفتاری کے لمحے سے ہی مار پیٹ اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جب کہ غزہ کی پٹی سے منتقلی کے دوران انہیں کپڑے اتارنے پر مجبور کیا گیا۔ پھر ان کے ہاتھ باندھ دیے گئے اور وہ دیر تک انہیں تیز دھار کنکریوں پر بیٹھا یا گیا۔ انہیں بجلی کی تاروں سے بھی مارا گیا۔

ڈاکٹر ابو صفیہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کے خلاف جو تحقیقات کی گئیں وہ غیر قانونی تھیں، کیونکہ انہیں ایسے الزامات کا سامنا تھا جو انہوں نے نہیں کیے۔ وہ صرف مریضوں اور زخمیوں کا علاج کر رہے تھے۔

المیزان سینٹر نے ڈاکٹر ابو صفیہ کے ساتھ کیے جانے والے ناروا سلوک کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی طرز عمل بین الاقوامی قانون کی دفعات بالخصوص چوتھے جنیوا کنونشن سے منسلک دوسرے پروٹوکول میں موجود طبی عملے کے تحفظ کے قواعد کی صریح خلاف ورزی ہے۔ مرکز نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی اسیران بالخصوص طبی عملے کو اسرائیلی جیلوں میں تشدد اور ناروا سلوک سے بچانے کے لیے فوری مداخلت کرے۔

ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کے اہل خانہ کے بیانات میں انہوں نے تصدیق کی کہ انھیں دورے کے بارے میں ایک رپورٹ موصول ہوئی ہے ان کی حراست کی خراب حالت کے علاوہ، ان کی صحت مسلسل خراب ہے، جس میں ناکافی خوراک اور مناسب طبی دیکھ بھال کی کمی شامل ہے۔

ان کے اہل خانہ نے تمام متعلقہ فریقوں سے اپیل کی کہ وہ ڈاکٹر ابو صفیہ اور صحت کے شعبے کے تمام کارکنوں کی رہائی کے لیے دباؤ ڈالیں جنہیں قابض حکام نے گرفتار کرکے پابند سلاسل کررکھا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan