Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

دوران حراست فلسطینی ڈاکٹر کا قتل اسرائیل کا جنگی جرم ہے:حماس

غزہ    (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے فلسطینی ڈاکٹر ایاد الرنتیسی کی اسرائیلی فوج کی حراست میں وحشیانہ تشدد سے شہادت کو سوچاسمجھا قتل قرار دیا ہے۔

حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں ڈاکٹر الرنتیسی کے قتل کو اسرائیل کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے اس کی بین الاقوامی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

آج بدھ کے روز ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ ”دہشت گرد قابض فوج کے ہاتھوں فلسطینی ڈاکٹر ایاد رنتیسی کو اغوا کیے جانے کے کئی ماہ بعد ہسپتالوں اور صحت کے مراکز میں سینکڑوں ڈاکٹروں اور کارکنوں کے ساتھ صہیونی حراستی مراکز میں قتل کرنے کا جرم فاشسٹ ریاست کے جرم اور بربریت کی تازہ کارروائی ہے۔ یہ ایک سوچا سمجھا قتل ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ جرم “قابض ریاست کی طرف سے غزہ کی پٹی میں زندگی کے تمام شعبوں اور پہلوؤں کو نشانہ بنانے کے فریم ورک کے اندر جاری جرائم کا حصہ ہے اور اسے فلسطینی قوم کے خلاف نسل کشی کی مجرمانہ جنگ سے الگ کرکے نہیں دیکھا جا سکتا۔

حماس نے بین الاقوامی برادری، عالمی ادارہ صحت، انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ “ان جاری ہولناک جرائم کی مذمت کریں۔”

شہید ڈاکٹر ایاد الرنتیسی شمالی غزہ کےکمال عدوان ہسپتال میں خواتین وارڈ کے انچارج تھے۔ انہیں گیارہ نومبر 2023ء کو اسرائیلی فوج نے ہسپتال پر دھاوے کے دوران حراست میں لیا تھا جس کے بعد انہیں اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی ’شاباک‘ کے بدنام زمانہ ’شیکما‘ حراستی کیمپ منتقل کیا گیا تھا۔ وہاں ان پر بدترین تشدد کیا گیا اور ان سے پوچھ تاچھ کی آڑ میں انہیں اذیتیں دی گئیں۔

اسرائیلی فوج نے ڈاکٹر ایاد الرنتیسی کو جنوبی غزہ کی طرف جاتے ہوئےایک چوکی سے حراست میں لیا تھا۔

ڈاکٹر ایاد کی شہادت کے بعد فلسطینی وزارت صحت نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے ایک بار پھراپیل کی ہے کہ وہ غزہ سے جبری اغواء کیے گئے صحت کے شعبے کے کارکنوں کا پتا چلانے اور انہیں صہیونی ریاست کے ظلم وتشدد سے بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

ڈاکٹرایاد الرنتیسی غزہ کے دوسرےڈاکٹر ہیں جنہیں صہیونی فوج نے دوران حراست تشدد کرکے شہید کیا ہے۔ اس سے قبل اسرائیلی جلادوں نے غزہ کے الشفاء ہسپتال کے ہڈیوں کے ڈاکٹر عدنان البرش کو تشدد کرکے شہید کردیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan