Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ڈونلڈ ٹرمپ نے صیہونی شرپسندوں کو فلسطینیوں پر حملوں کی کلین چٹ دے د ی

واشنگٹن  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز اپنے پیشرو جو بائیڈن کے جاری کردہ ایک ایگزیکٹو آرڈر کو منسوخ کر دیا جس میں ان افراد پر پابندیاں عائد کرنے کی اجازت دی گئی تھی جو مقبوضہ مغربی کنارے میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ اس حکم کو بائیڈن انتظامیہ نے متعدد افراد پر پابندیاں لگانے کے لیے استعمال کیا تھا۔ انتہا پسند آباد کاروں پر مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف تشدد کےالزامات کے تحت یہ پابندیاں عاید کی گئی تھیں۔

فروری 2024 کے اوائل میں بائیڈن نے ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا جس کا مقصد مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر حملہ کرنے والے انتہا پسند یہودی آباد کاروں کو سزا دینا تھا۔ ان آباد کاروں پر فلسطینیوں پر حملے، انہیں دہشت زدہ کرنے یا ان کی املاک پر قبضہ کرنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

ایگزیکٹیو آرڈر کی منسوخی ٹرمپ کی جانب سے پیر کے روز جاری کیے گئے اقدامات اور ایگزیکٹو آرڈرز کے ایک حصے کے طور پر عمل میں آئی ہے۔اسرائیلی آباد کاروں نے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایسی پالیسیاں اپنائے گی جو غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کی حمایت پر مبی ہوں۔

قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ نے اپنے پہلے دور حکومت میں اسرائیل کے حامی اقدامات کیے جن میں یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنا اور امریکی سفارت خانے کو اس میں منتقل کرنے کے علاوہ گولان کی پہاڑیوں کے الحاق کو تسلیم کرنا شامل ہے۔

عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت نے گذشتہ منگل کو کہا تھا کہ پابندیوں کا خاتمہ ان مراعات کے پیکج کا حصہ تھا جو ٹرمپ نے بنجمن نیتن یاہو اور ان کی حکومت کے ارکان کو غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے پیش کی تھی۔

عبرانی اخبار کے مطابق ٹرمپ نے غزہ میں دوبارہ لڑائی شروع ہونے کی صورت میں اسرائیل کی حمایت کا وعدہ کیا اور آئندہ ٹرمپ انتظامیہ میں سینئر حکام کی جانب سے کیے گئے وعدوں کے مطابق بیزلیل سموٹریچ مقبوضہ مغربی کنارے میں بڑے پیمانے پر تعمیراتی اجازت نامے حاصل کر سکتے ہیں۔

ٹرمپ کی طرف سے پیش کردہ “گفٹ بیگ” میں امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کی طرف سے آباد کاروں اور انتہائی دائیں بازو کے گروہوں پر عائد پابندیوں کی فہرستوں کی منسوخی کو بھی دیکھ سکتا ہے،جنہیں اس قدم سے بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا”۔ اخبار نے بائیڈن کو یقین دلایا کہ اسرائیل ان پر قانون مسلط کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا‘۔

ایسے اشارے بھی مل رہے ہیں کہ ٹرمپ ہیگ میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کے خلاف جنگ چھیڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوآو گیلانٹ کے خلاف جاری کیے گئے وارنٹ گرفتاری روکنے کے لیے عدالت پر دباؤ ڈالا جا سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan