Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسلامی جہاد کا وفد جنگ بندی معاہدے کے مذاکرات میں شرکت کے لیے دوحہ پہنچ گی

دوحہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)  اسلامی جہاد موومنٹ نے کہا ہے کہ اس کا ایک اعلیٰ سطحی وفد پیر کی شام دوحہ پہنچ گیا ہے۔

اسلامی جہاد تحریک نے مرکزاطلاعات فلسطین کی طرف سے موصول ہونے والے ایک پریس بیان میں مزید کہا ہے کہ اس کا وفد غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی حتمی تفصیلات میں شرکت کے لیے دوحہ پہنچ رہا ہے۔

منگل کی سہ پہر قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے تصدیق کی کہ غزہ کے حوالے سے دوحہ میں جاری مذاکرات نتیجہ خیز اور مثبت ہیں اور دونوں فریقوں کے درمیان اختلافات کی راہ میں حائل بنیادی رکاوٹوں پر قابو پانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے حتمی تفصیلات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

الانصاری نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ “ہم دوحہ مذاکرات کے آخری مراحل میں ہیں اور غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے قریب ترین مقام پر پہنچ چکے ہیں، امید ہے کہ اس کے نتیجے میں دونوں کے درمیان اختلافات کے نکات میں کمی آئے گی”۔

انہوں نے مزید کہا کہ “ہم نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے دونوں فریقوں کے درمیان اختلافات کی بنیادی رکاوٹوں کو دور کر لیا ہے”۔

انصاری کانفرنس کے موقع پر حماس نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں متوقع جنگ بندی کا معاہدہ اور قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ اپنے “آخری مراحل” میں پہنچ گیا ہے، اور فلسطینی دھڑوں کے رہ نماؤں کے ساتھ “مکمل ہونے تک” مشاورت جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

متعدد ذرائع نے تصدیق کی کہ قطری دارالحکومت دوحہ کی میزبانی میں حماس اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جس سے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے اعلان اور آنے والے گھنٹوں میں قیدیوں اور زیر حراست افراد کے تبادلے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan