دمشق (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطین میں اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ شام میں رونما ہونے والی تبدیلیاں شام کا اندرونی معاملہ ہے اور یہ برادر شامی عوام کے انتخاب سے متعلق ہے۔
النخالہ نے ایک مختصر بیان میں مزید کہا کہ “اسلامی جہاد تحریک امید کرتی ہے کہ شام ہمیشہ کی طرح فلسطینی عوام اور ان کے منصفانہ نصب العین کا حقیقی حامی اور حمایتی رہے گا”۔
دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے برادر شامی عوام کو آزادی اور انصاف کے حصول میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور شامی عوام کے تمام طبقات سے اپنی صفوں میں اتحاد اور ہم آہنگی پر زور دیا ہے۔