Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ پراسرائیلی جارحیت جاری، مزید 47 فلسطینی شہید، 94 زخمی

غزہ – فلسطین فائونڈیشن پاکستان فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف تین قتل عام کیے گئے ہیں جن میں 47 فلسطینی شہید اور 94 زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت نے اپنی روزانہ کی اپ ڈیٹ میں بتایا کہ 7 اکتوبر سے جاری جارحیت میں اب تک 40,738 فلسطینی شہید اور 94,154 زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت نے کہا کہ بہت سے زخمی اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں، جہاں ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے اسرائیلی قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار معصوم شہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہوچکے ہیں، جبکہ 20 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔ بنیادی ڈھانچے کا 70 فیصد سے زیادہ تباہ ہوچکا ہے اور غزہ کی سخت ناکہ بندی اور مسلسل جنگ کے نتیجے میں گنجان آباد علاقہ قحط کی لپیٹ میں ہے۔

ادویات، پانی اور خوراک کی قلت کے باعث بچوں اور دیگر شہریوں کی اموات کی خبریں روزانہ آرہی ہیں۔ دوسری جانب غاصب صہیونی دشمن ریاست نے جنگ بندی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی ہیں اور وہ غزہ میں فلسطینیوں کی منظم اور مسلسل نسل کشی پر پوری ڈھٹائی کے ساتھ قائم ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan