غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے دیر البلح میں قابض اسرائیلی فوج کی فولہ باری کے نتیجے میں کم سے کم چار شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ شہداء میں دوپولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
پولیس کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے شہر کے مرکز میں واقع الانصار مسجد کے مغرب میں واقع دیر البلح شہر میں پولیس افسران اور اہلکاروں کی ایک فورس کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور دیگر زخمی ہوئے۔
پولیس کے شہداء میں کیپٹن مرید فرج اللہ اور لیفٹیننٹ یونس المشرفا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ شہید ہونے والے دو بچے شامل ہیں جن کی عمریں دو اور بارہ سال کے درمیان بیان کی گئی ہیں۔
قابض اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں شہریوں کے خلاف ہولناک قتل عام اور جنگی جرائم کا ارتکاب جاری رکھے ہوئے ہیں، آباد گھروں، پناہ گاہوں اور خیموں پر بمباری کر رہے ہیں۔
طبی ذرائع کے مطابق بدھ کی صبح سے غزہ کی پٹی میں ہلاکتوں کی تعداد شہید ہونےوالےفلسطینیوں کی ہو گئی ہے۔