Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حق گوئی کی پاداش میں مائیکرو سافٹ نے انجینئر ابتہال اور اس کی کولیگ کو ملازمت سے برطرف کردیا

واشنگٹن –  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مائیکروسافٹ نے فلسطینیوں کی حمایت اور کمپنی کی قابض اسرائیل کو جاسوسی اور مصنوعی عسکری آلات کی فراہمی پر احتجاج کرنے کی پاداش میں دو سافٹ ویئر انجینئروں ابتہال ابو سعد اور وانیہ اجروال کو ان کی ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ ابتہال اور اجروال نے چند روز قبل مائیکرو سافٹ کے مصنوعی ذہانت کے شعبے کے ڈائریکٹر مصطفیٰ سلیمان کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب کا نہ صرف بائیکاٹ کیا تھا بلکہ انہوں نے مائیکرو سافٹ کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب کے دوران گزشتہ جمعے کو کہا تھا کہ یہ کمپنی فلسطینیوں کے خلاف جنگ میں صہیونی فوج کو مصنوعی آلات فروخت کرتی ہےجس کے نتیجے میں معصوم فلسطینیوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مراکش کی سافٹ ویئر انجینئر ابتہال ابو السعد نے اے آئی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ مصطفیٰ سلیمان کی تقریر کے دوران اسٹیج پر آکر ان پر اور کمپنی پر اسرائیلی فوج کو اے آئی ٹیکنالوجی بیچ کر غزہ میں نسل کشی میں حصہ ڈالنے کا براہ راست الزام لگایا۔ انہوں نے کہاکہ “آپ AI کو اچھے کاموں کے لیے استعمال کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں، جبکہ مائیکروسافٹ اسرائیلی فوج کو AI ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی بیچتا ہے۔ اس وقت پچاس ہزار لوگ مارے گئے اور مائیکروسافٹ ہمارے خطے میں اس نسل کشی میں حصہ ڈال رہا ہے”۔

ابو السعد کے احتجاج نے پر مصطفیٰ سلیمان نے تقریر ادھوری چھوڑ دی تھی۔ یہ تقریر ریڈمنڈ واشنگٹن میں کمپنی کے ہیڈکوارٹر سے براہ راست نشر کی جا رہی تھی اور اس میں بل گیٹس اور سٹیو بالمر جیسی اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

ابتہال ابو السعد نے کہا کہ مسٹر مصطفیٰ سلیمان اور “تمام مائیکرو سافٹ” کمپنی فلسطینیوں کے کشست خون میں اسرائیلی فوج کے سہولت کار ہیں۔

امریکی CNBC نے تصدیق کی کہ مائیکروسافٹ نے دو انجینئروں، ابتہال ابو السعد اور اس کی ساتھی وانیہ اجروال جو ایک ہندوستانی نژاد امریکی ہیں کو ان کی ملازمت سے برطرف کردیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan