Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی نمازی هنادی حلوانی پر شخصیات سے رابطے کی پابندی کی تجدید

مقبوضہ بیت المقدس –(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن )  قابض اسرائیلی خفیہ اداروں نے بیت المقدس سے تعلق رکھنے والی مرابطہ ہنادی حلوانی کو ایک نیا حکم نامہ تھما دیا ہے، جس کے تحت انہیں مسلسل تیسری بار 6 ماہ کے لیے مختلف شخصیات سے رابطہ رکھنے سے روک دیا گیا ہے۔

قابض اسرائیل کی انٹیلی جنس نے ہنادی حلوانی کو طلب کر کے بیت المقدس میں واقع المسکوبیہ حراستی مرکز میں حاضر ہونے کا حکم دیا۔ وہاں پہنچنے پر انہیں تحریری فیصلہ تھما دیا گیا، جس کے مطابق وہ کسی بھی ذریعے سے، چاہے براہِ راست ملاقات ہو، ٹیلیفون یا سوشل میڈیا کے ذریعے، مخصوص شخصیات سے رابطہ نہیں کر سکتیں۔

قابض اسرائیلی خفیہ ادارے اس پابندی کو بار بار دہرا رہے ہیں۔ اس سے قبل بھی ہنادی حلوانی کو انہی شخصیات سے رابطے سے دو مرتبہ روکا جا چکا ہے، ہر بار مدت 6 ماہ رکھی گئی۔ صرف یہی نہیں بلکہ تقریباً دو ہفتے قبل انہیں سفر سے بھی روک دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ وہ طویل عرصے سے قبلۂ اول مسجد اقصیٰ سے جبراً دور رکھی جا رہی ہیں۔

وہ شخصیات جن سے رابطہ رکھنے پر پابندی عائد کی گئی ہے، ان میں اسلامی تحریک کے سربراہ الشیخ رائد صلاح، شیخ کمال الخطیب، خدیجہ خویص، نفیسہ خویص، عايدہ صیداوی، نظام ابو رموز، ابو بکر الشیمی اور یوسف عبود شامل ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan