Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیل مسجد اقصیٰ کو تقسیم کرنے کی سازش کررہا ہے:عکرمہ صبری

مقبوضہ بیت المقدس – فلسطین فائونڈیشن پاکستان:

مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی حکومت مسجد اقصیٰ کی زمانی اور مکانی تقسیم کی سازش کر رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صہیونی حکومت موجودہ حالات سے فائدہ اٹھا کر مسجد اقصیٰ کی تقسیم کی گہری سازش میں ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے۔ مسجد کے صحنوں میں آباد کاروں کی دراندازی تیز کرنے کے ساتھ فلسطینی نمازیوں کو مسجد میں جانے سے روکا جا رہا ہے۔

شیخ صبری، جنہیں چند روز قبل مسجد اقصیٰ سے بے دخل کردیا گیا تھا، نے مزید کہا کہ قابض اسرائیلی فوج کی حفاظت میں انتہا پسند وزراء بن گویر اور گولڈکنوف کی قیادت میں 2000 سے زائد آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا مزعومہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کی طرف جاری سازشوں کو آگے بڑھانے کی کوشش ہے۔

الشیخ عکرمہ صبری نے پریس بیانات میں زور دیا کہ قابض فوج اور آباد کار مسجد اقصیٰ میں ایک نیا اسٹیٹس مسلط کرنے کے لیے “یہودی تعطیلات” کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ قابض اسرائیلی حکومت اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ مسجد اقصیٰ مبارک کو زمانی اور مکانی طور پر تقسیم کرنے کے لیے سرگرم ہے۔ فلسطینی نمازیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخلے سے روک کر اور مسجد میں آباد کاروں کے داخلے کی سہولت فراہم کرکے اس سازش کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

مسجد اقصیٰ کے امام نے توجہ دلائی کہ غاصب اسرائیلی غزہ کی پٹی پر تباہی کی جنگ سے فائدہ اٹھا رہے ہیں تاکہ مسجد اقصیٰ میں جنگ کو انتہا پسند ہیکل گروپوں کے حق میں حل کیا جا سکے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ آباد کاروں کی دراندازی اور مسجد اقصیٰ پر دھاوے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ سے دور نہیں کر سکتے۔ بیت المقدس کے باشندے اس کا دفاع کرتے رہیں گے اور اس پر اپنے تاریخی اور مذہبی حق پر قائم رہیں گے۔

خیال رہے کہ کل منگل کو 2,250 آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا۔ ان یہودی جتھوں کی قیادت اسرائیل کے انتہا پسند وزیر ایتمار بن گویر نے کی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan