Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں قابض اسرائیل کے ہاتھوں وحشیانہ نسل کشی جاری، مزید 94 فلسطینی شہید،367 زخمی

غزہ –(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیل کی جانب سے جاری خون آشام جارحیت نے ایک اور ہولناک دن رقم کر دیا۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی بے گناہ سرزمین پر 94 فلسطینی شہید اور 367 زخمی ہوئے۔

فلسطین کی وزارتِ صحت نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا کہ شہداء کی یہ تعداد گزشتہ ایک دن میں درج ہوئی ہے، جن میں وہ لاشیں بھی شامل ہیں جو ملبے سے نکالی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق اب بھی کئی بے گناہ افراد ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر پڑے ہیں، جن تک امدادی ٹیمیں اور شہری دفاع کے اہلکار مسلسل قابض اسرائیلی حملوں کے باعث پہنچ نہیں پا رہے۔

وزارتِ صحت نے بتایا کہ 7 اکتوبر سنہ 2023ء سے لے کر اب تک قابض اسرائیل کی جاری درندگی نے غزہ میں 58 ہزار 667 فلسطینیوں کی زندگی کے چراغ گل کر دیے ہیں، جب کہ 1 لاکھ 39 ہزار 974 افراد مختلف نوعیت کے زخموں سے چور ہیں۔

اسی طرح 18 مارچ سنہ 2025ء سے، جب قابض اسرائیل نے سیز فائر کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر خون بہایا، اب تک کی شہادتوں کی تعداد 7 ہزار 843 ہو چکی ہے اور زخمیوں کی گنتی 27 ہزار 933 تک جا پہنچی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھی امدادی قافلوں کے ذریعے لائے گئے مظلوم فلسطینیوں میں سے 26 افراد جامِ شہادت نوش کر گئے اور 32 سے زائد زخمی حالت میں ہسپتال پہنچائے گئے۔

اسی طرح قابض اسرائیلی درندگی کی بھینٹ چڑھنے والے ان فلسطینیوں کی مجموعی تعداد، جو روزی روٹی کی تلاش میں نکلے تھے، بڑھ کر 877 شہداء اور 5432 زخمیوں تک جا پہنچی ہے۔

فلسطینی عوام آج بھی اپنے خون سے یہ گواہی دے رہے ہیں کہ ان کا نصب العین آزادی، واپسی اور عزّت کی زندگی ہے۔ وہ دنیا کی بے حسی کے باوجود، ایک ظالم اور نسل کش قابض ریاست کے سامنے سینہ سپر ہیں۔ دنیا خاموش ہے، لیکن غزہ چیخ چیخ کر انسانیت کو جگا رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan