مقبوضہ بیت المقدس –فلسطین فائونڈیشن پاکستان قابض اسرائیلی فوج کے ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ “مصر-اسرائیل سرحد پر چاقو کے حملے میں چھ افراد زخمی ہوگئے۔”
ریڈیو نے کہا کہ چاقو کے حملے میں زخمی ہونے والے “اسرائیل جا رہے تھے۔ واقعے کے پس منظر کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔”
اسرائیلی چینل 12 نے بتایا کہ مصر کے ساتھ طابا بارڈر کراسنگ پر چاقو کے وار کے واقعے کے بارے میں ابتدائی رپورٹ موصول ہوئی ہے، جبکہ “اسرائیلی” میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ “مصری طابا میں ایک ہوٹل میں اسرائیلیوں اور ملازمین کے درمیان جھگڑا ہوا۔”
مصر کے قاہرہ نیوز چینل نے جمعے کے روز ایک “اعلیٰ سطحی” ذریعے کے حوالے سے اطلاع دی کہ جزیرہ نما سیناء میں طابا ریزورٹ میں متعدد سیاحوں کو چاقو مارنے کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کی تحقیقات جاری ہیں۔
دریں اثناء، اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ مصر کے شہر طابا میں اسرائیلیوں اور ہوٹل کے ملازمین کے درمیان جھگڑے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
قبل ازیں، اسرائیلی نیوز پیجز نے ہوٹل میں مذکورہ جھگڑے کے مناظر شائع کیے تھے جن میں فرش پر خون کے نشانات دکھائی دے رہے تھے۔