Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

شمالی غزہ میں نیا فیلڈ ہسپتال قائم کرنے کا منصوبہ

غزہ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) فلسطینی ہلال احمر نے اعلان کیا ہے کہ وہ شمالی غزہ کی پٹی میں ایک نیا فیلڈ ہسپتال قائم کرنے جا رہا ہے، جو ہلال احمر کی طبی و انسانی خدمات کی استعداد بڑھانے کے منصوبے کا حصہ ہے۔

فلسطینی ہلال احمر کے جنوبی صوبوں میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر حیدر القدرہ نے بین الاقوامی کمیٹی برائے ریڈ کراس کے وفد کی سربراہ سارہ افریلُود کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات میں ہلال احمر کے انتظامی وفد نے بھی شرکت کی۔ یہ وفد غزہ میں واقع تنظیم کی مختلف طبی سہولیات اور مراکز کے دورے پر تھا۔

دورے کا آغاز ہلال احمر کے ادویات اور طبی سامان کے گوداموں سے ہوا جنہیں قابض اسرائیل کی جنگی درندگی کے نتیجے میں شدید نقصان پہنچا تھا۔ ان گوداموں کی تباہی نے غزہ کے شہریوں کے لیے فراہم کی جانے والی طبی خدمات پر گہرا اثر ڈالا ہے۔

دورے کے دوران وفد نے شمالی غزہ میں ” جنرل الامن العام” کے علاقے میں موجود اس جگہ کا بھی معائنہ کیا جہاں ہلال احمر جلد ہی نیا فیلڈ ہسپتال قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ منصوبہ غزہ کے شمالی علاقوں میں ہنگامی طبی ردعمل اور علاج معالجے کی سہولیات بہتر بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر حیدر القدرہ نے وضاحت کی کہ یہ منصوبہ ہلال احمر کی ہنگامی منصوبہ بندی کا ایک اہم جز ہے جس کا مقصد شمالی غزہ کے عوام کو بہتر طبی سہولتیں فراہم کرنا اور زخمیوں و بیماروں کی فوری دیکھ بھال کو یقینی بنانا ہے۔

دورے کا اختتام ہلال احمر کے زیر انتظام القدس ہسپتال، تل الہوا میں ہوا، جہاں وفد نے طبی عملے سے ملاقات کی اور دونوں اداروں کے درمیان انسانی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ منصوبہ اس وقت سامنے آیا ہے جب قابض اسرائیل کی جانب سے جاری محاصرے اور جنگی جرائم کے باعث غزہ کا صحت کا شعبہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ دوائیں، ایندھن، طبی آلات اور عملہ سبھی شدید کمی کا شکار ہیں، تاہم فلسطینی ہلال احمر اپنی محدود صلاحیتوں کے باوجود عوامی خدمت اور استقامت کی علامت بن کر ابھرا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan