Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

صمود فلوٹیلا پر حملہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی: حماس

غزہ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے کہا ہے کہ گلوبل صمود فلوٹیلا کے عالمی کارکنوں کی جانب سے دی گئی گواہیاں، جن میں ان پر قابض اسرائیلی افواج کے ہاتھوں روا رکھے گئے غیر انسانی سلوک کو بیان کیا گیا ہے، دراصل ایک نیا ثبوت ہیں جو اس بات کو آشکار کرتے ہیں کہ قابض اسرائیل کس حد تک درندگی پر اتر آیا ہے اور وہ انسانی حقوق کی بار بار خلاف ورزیوں میں کس طرح ملوث ہے۔

حماس نے اپنے بیان میں وضاحت کی کہ بین الاقوامی پانیوں میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے ان کارکنوں کے اغوا کے دوران انہیں ذلت آمیز سلوک، تشدد اور بنیادی انسانی حقوق سے محروم کیے جانے جیسے مظالم کا سامنا کرنا پڑا۔ تحریک نے واضح کیا کہ یہ واقعہ قابض اسرائیل کے ان جرائم کی طویل فہرست کا تسلسل ہے جو وہ بین الاقوامی قانون کی مکمل پامالی کے ساتھ انجام دے رہا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ دنیا کی تمام حکومتوں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی اداروں پر لازم ہے کہ وہ ان ہولناک گواہیوں کو باقاعدہ دستاویزی شکل دیں اور فوری طور پر حرکت میں آئیں تاکہ قابض اسرائیل کے جنگی مجرم رہنماؤں کو بین الاقوامی فوجداری عدالت اور متعلقہ قومی عدالتوں کے سامنے جواب دہ بنایا جا سکے۔ یہ اقدام انسانی اقدار کے دفاع اور فلسطینی جدوجہدِ آزادی کی عدل پر مبنی حیثیت کے حق میں ناگزیر ہے۔

حماس نے زور دے کر کہا کہ فلسطینی عوام اب بھی محاصرے، بھوک، قحط اور اجتماعی نسل کشی جیسے مظالم کا شکار ہیں جبکہ عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی قابض اسرائیل کو مزید درندگی پر آمادہ کر رہی ہے۔

تحریک نے ایک بار پھر تمام متعلقہ ممالک، انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ ان لرزہ خیز گواہیوں کو محفوظ کریں، اور قابض اسرائیل کے رہنماؤں کو عالمی و قومی عدالتوں میں کٹہرے میں لانے کے لیے فوری اور عملی اقدامات کریں تاکہ انسانی اقدار کا تحفظ ہو اور فلسطینی قوم کی منصفانہ جدوجہد کو تقویت ملے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan