Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینی مزاحمت زندہ, ایک ہفتے میں 73 مزاحمتی کارروائیاں

غرب اردن (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) قابض اسرائیلی ریاست کے خلاف فلسطینی مجاہدین اور بہادر نوجوانوں نے مقبوضہ غرب اردن اور القدس میں گذشتہ ہفتے بھرپور مزاحمت جاری رکھتے ہوئے 73 جرات مندانہ کارروائیاں انجام دیں۔

فلسطین انفارمیشن سینٹر “معطی” کی رپورٹ کے مطابق 10 اکتوبر سے 16 اکتوبر تک کے عرصے میں غرب اردن کے مختلف علاقوں میں فلسطینی مزاحمت نے قابض فوج اور صہیونی آبادکاروں کے خلاف کئی دلیرانہ کارروائیاں کیں جن میں بم دھماکے، فائرنگ، اور مختلف محاذوں پر جھڑپیں شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فلسطینی نوجوانوں نے اس عرصے کے دوران صہیونی آبادکاروں کے 13 جارحانہ حملوں کا دلیری سے مقابلہ کیا۔

مزاحمتی جھڑپوں کا سلسلہ غرب اردن کے کئی علاقوں میں جاری رہا جن میں 54 مقامات پر قابض فوج اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان شدید تصادم ہوا۔ ان جھڑپوں کے دوران فلسطینی نوجوانوں نے قابض فوج پر پتھروں کی بارش کی اور تین بڑے عوامی مظاہرے بھی کیے جن میں قابض اسرائیلی ریاست کی درندگی، قتل عام اور جنگی جرائم کی شدید مذمت کی گئی۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق نے جمعہ کے روز تصدیق کی کہ 7 اکتوبر سنہ2023ء سے اب تک غرب اردن میں 1001 فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں۔

دفتر کی رپورٹ کے مطابق ان میں سے تقریباً 449 فلسطینی ایسے تھے جو کسی بھی قسم کی جھڑپ یا مزاحمتی کارروائی میں شریک نہیں تھے بلکہ قابض اسرائیلی فوج نے انہیں بلا جواز گولیوں کا نشانہ بنایا۔

جمعرات کے روز فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ غرب اردن میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک معصوم بچہ اور ایک نوجوان شہید ہو گئے۔

یہ اعداد و شمار اس بات کا بین ثبوت ہیں کہ قابض اسرائیل کی حکومت اور اس کی فوج فلسطینیوں کے خلاف اجتماعی سزا، نسل کشی اور کھلی درندگی کی پالیسی پر گامزن ہے۔ فلسطینی عوام کے عزم و استقلال کے باوجود قابض ریاست ان کے حوصلے پست کرنے میں ناکام رہی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan