Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غرب اردن میں یہودی بلوائیوں کے فلسطینیوں کے گھروں اور املاک پر حملے

غرب اردن (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) قابض اسرائیلی فوج کی سرپرستی میں صہیونی آبادکاروں نے آج اتوار کے روز مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینی شہریوں، ان کی زمینوں اور املاک پر وسیع پیمانے پر حملے کیے۔

رام اللہ میں صبح کے وقت صہیونی آبادکاروں کے ایک گروہ نے ابو فلاح اور ترمسعیا کے درمیان واقع مرج سیع کے علاقے میں فلسطینیوں کے زرعی کھیتوں میں گھس کر درختوں کو کاٹ ڈالا۔

تنظیم البیدر کے مطابق یہ حملہ ان زرعی زمینوں پر کیا گیا جو دونوں قصبوں کے فلسطینی باشندوں کی ملکیت ہیں۔ یہ کارروائی اس مسلسل صہیونی مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد فلسطینی کسانوں پر دباؤ ڈالنا اور زمین پر نئے صہیونی حقائق مسلط کرنا ہے۔

اسی طرح قابض فوج اور آبادکاروں نے رام اللہ کے مغرب میں واقع گاؤں رنتیس میں زیتون چننے والے فلسطینی کسانوں کو روک دیا اور انہیں اپنے ہی کھیتوں میں داخل ہونے سے منع کر دیا۔ قابض فوج نے اعلان کیا کہ علاقے میں داخلہ صرف خصوصی اجازت نامے کے ساتھ ممکن ہوگا۔

رنتیس اور دیر بلوط کے درمیان قائم ایک صہیونی چوکی سے وابستہ ایک آبادکار نے فلسطینی شہری رامی محمد خلف کے زیتون کے درخت کاٹ ڈالے اور رنتیس کے ایک اور شہری انس عابد کی عریش (کھیت میں بنائی گئی جھونپڑی) کو مسمار کر دیا۔

اس کے علاوہ رنتیس کے شمال میں واقع ام صفا گاؤں میں صہیونی آبادکاروں نے فلسطینی شہری بشیر ابو محمد کے فارم میں پانی کے ٹینک تباہ کیے اور وہاں سے قیمتی سامان چرا لیا۔

جنین میں قابض فوج اور آبادکاروں نے خربہ مسعود کے مکینوں کو ان کی زمینوں سے زبردستی نکال دیا۔ قابض فوج نے دعویٰ کیا کہ یہ زمین ایک نوآبادیاتی سڑک کے قریب ہے لہٰذا فلسطینیوں کو اس سے سو میٹر دور رہنا ہوگا۔

اریحا میں صہیونی آبادکار اپنی بھیڑ بکریوں کے ریوڑ سمیت العوجہ کے شلال علاقے کے وسط میں واقع فلسطینی گھروں کے درمیان گھس گئے۔

قلقیلیہ میں آبادکاروں نے کفر قدوم کے شمالی علاقے میں پچاس زیتون کے درخت کاٹ ڈالے۔

نابلس میں مسلح صہیونی آبادکاروں نے دیر شرف اور الناقورہ کے علاقوں میں فلسطینی اراضی پر دھاوا بول دیا۔

مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی آبادکاروں نے سلوان کے علاقے میں واقع وادی الربابہ کی فلسطینی زمینوں سے زیتون کی فصل چوری کر لی، جبکہ قابض فوج نے زمین کے اصل مالکان کو اس علاقے میں داخل ہونے سے روکا اور ان پر حملہ کیا۔

دیوار اور آبادکاری کی مزاحمتی اتھارٹی کے مطابق صرف جولائی (تموز) کے مہینے میں صہیونی آبادکاروں نے 232 تخریب کاری اور چوری کی کارروائیاں کیں جن میں وسیع اراضی متاثر ہوئی، 2844 درختوں کو اکھاڑا گیا، جلایا گیا یا زہر دیا گیا جن میں سے 2647 زیتون کے درخت تھے۔

یہ مسلسل صہیونی درندگی فلسطینی عوام کو ان کی زمینوں سے محروم کرنے، ان کے روزگار کو تباہ کرنے اور مغربی کنارے کو گریٹر اسرائیل کے منصوبے کے تحت صہیونی نوآبادیات میں تبدیل کرنے کی منظم سازش کا حصہ ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan