Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیلی , مغربی کنارے میں اندھادھند چھاپہ ، متعدد فلسطینی گرفتار

غرب اردن (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) قابض اسرائیلی فوج نے جمعرات کی صبح مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں وسیع پیمانے پر چھاپہ مار کارروائیاں کیں جن کے دوران متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا اور ایک گھر کو منہدم کر دیا گیا۔

قلقیلیہ میں قابض اسرائیلی فوج نے دیوار اور یہودی بستیاں روکنے والی فلسطینی اتھارٹی کے ڈائریکٹر مراد اشتیوی کو اس کے گھر پر دھاوا بول کر گرفتار کر لیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق قابض فوج نے آج صبح قلقیلیہ کے مشرقی علاقے کفردوم میں گھس کر متعدد گھروں کو فوجی چوکیوں میں تبدیل کر دیا، قصبے کے داخلی راستے بند کر دیے اور گرفتاریوں کی مہم شروع کر دی۔

ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے کفردوم کے داخلی راستے کو مکمل طور پر بند کرتے ہوئے شہریوں کو اعلان کیا کہ جمعرات کی رات آٹھ بجے تک قصبہ فوجی علاقہ تصور کیا جائے گا اور نقل و حرکت پر مکمل پابندی رہے گی۔

مقامی ذرائع کے مطابق قابض اسرائیلی فوج مشرقی دروازے سے شہر میں داخل ہوئی اور کفار صابا محلے میں پھیل گئی، جہاں گھروں پر چھاپے مار کر ان کی تلاشی لی گئی اور بہجت یامین، براء حماد اور معتصم الباز نامی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

نابلس میں بھی قابض اسرائیلی فورسز کی متعدد فوجی گاڑیاں داخل ہوئیں اور تونس اسٹریٹ کے ایک گھر پر دھاوا بول کر اسے الٹ پلٹ کر دیا۔ گھر سے مراد عمادالدین دروزہ نامی نوجوان کو گرفتار کیا گیا۔ اسی دوران رفیدیہ علاقے میں ایک عمارت پر بھی چھاپہ مارا گیا جہاں سے حمزہ العامودی کو حراست میں لے لیا گیا۔

بیت لحم میں جمعرات کے روز قابض اسرائیلی فوج نے العبیدیہ، دار صلاح اور الشواورہ کے علاقوں میں کارروائیاں کیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق قابض فوج نے ان علاقوں کے اطراف میں گھس کر مختلف محلوں میں ڈیرے ڈال دیے تاہم کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔

جنین میں قابض اسرائیلی فوج نے شہر کے مشرقی محلے میں داخل ہو کر خالد بن ولید مسجد کے قریب ایک گھر کا محاصرہ کیا اور اس پر اندھادھند فائرنگ شروع کر دی۔

رام اللہ میں قابض اسرائیلی فوج نے آج صبح المغير گاؤں میں ایک زیرِ تعمیر دو منزلہ مکان کو مسمار کر دیا۔ گاؤں کی مقامی کونسل کے سربراہ امین ابو علیا کے مطابق قابض فوج نے گھر کو غیرقانونی تعمیر کے الزام میں گرایا۔ یہ مکان شہری وجیہ موسى ابو علیا کی ملکیت تھا۔

قدسِ شریف کے شمالی علاقے میں واقع الرام اور قلندیہ قصبوں میں گذشتہ رات قابض اسرائیلی فوج کی گولیوں سے دو فلسطینی زخمی ہو گئے۔ فلسطینی ہلالِ احمر کے مطابق ایک شہری کو الرام میں نسل پرستانہ دیوار کے قریب ران میں گولی لگی جبکہ ایک نوجوان کو قلندیہ میں پاؤں میں گولی لگی۔ دونوں زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے دیوارِ نسلی تفریق کے قریب محنت کش فلسطینیوں کا تعاقب کیا اور ان پر براہِ راست فائرنگ کی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan