Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

دنیا سچ جانے، غزہ صحافیوں کے لیے کھولا جائے

 غزہ(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ابین الاقوامی تنظیم “مراسلون بلا حدود” نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قابض اسرائیل پر دباؤ ڈالے تاکہ دو سال سے محصور غزہ کی پٹی کو آزاد صحافیوں کے لیے کھولا جا سکے، جنہیں اکتوبر سنہ2023ء سے اس علاقے تک آزادانہ رسائی سے محروم رکھا گیا ہے۔

تنظیم نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ غیر ملکی پریس ایسوسی ایشن کی طرف سے دائر کردہ قانونی اپیل میں شامل ہو چکی ہے، جس میں آزاد صحافیوں کے داخلے کے لیے سرحد کھولنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ “مراسلون بلا حدود” نے 15 اکتوبر کو اپنی قانونی یادداشت عدالت عظمیٰ میں جمع کرائی تاکہ اس پابندی کے خلاف ایسوسی ایشن کے مؤقف کو تقویت دی جا سکے۔

تنظیم نے واضح کیا کہ بین الاقوامی صحافیوں کے غزہ میں داخلے پر پابندی دراصل فلسطینی صحافیوں کو مزید تنہا کر رہی ہے، جو قابض اسرائیلی بیانیے اور میڈیا مسخ کاری کے سامنے اکیلے کھڑے ہیں، جبکہ وہ میدان جنگ میں اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر سچ دنیا تک پہنچا رہے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ رواں ماہ کے وسط میں جمع کرائی گئی یادداشت میں ایسے شواہد اور قانونی دلائل شامل ہیں جو ثابت کرتے ہیں کہ قابض اسرائیل صحافتی آزادی اور غزہ کے بارے میں درست معلومات تک رسائی کے حق کی صریح خلاف ورزی کر رہا ہے۔

تنظیم کے ڈائریکٹر برائے وکالت و معاونت انتوان برنار نے کہا کہ قابض اسرائیلی حکومت نے دو سال سے غزہ میں آزاد صحافیوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے، چاہے وہ اسرائیلی شہری ہوں یا غیر ملکی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ غزہ میں اب تک 210 سے زائد فلسطینی صحافی شہید ہو چکے ہیں، جن میں سے کم از کم 56 اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے یا اسی بنا پر نشانہ بنے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے خلاف منظم کردار کشی کی مہمات چلائی جا رہی ہیں، جو آزادی صحافت اور عوام کے آزاد، معتبر اور متنوع ذرائع سے معلومات کے حق کی سنگین پامالی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan