Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ ,جنگ بندی کے اعلان کے بعد97 فلسطینی شہید اور 230 زخمی

غزہ(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) فلسطینی سرکاری دفتر برائے اطلاعات نے انکشاف کیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے غزہ کی پٹی میں 80 سے زائد سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں جن کے نتیجے میں اب تک 97 نہتے فلسطینی شہری شہید اور 230 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ ان خلاف ورزیوں میں سے اکیس صرف گذشتہ روز یعنی اتوار کے دن ریکارڈ کی گئیں۔

دفتر کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ قابض اسرائیلی فوج کی ان کارروائیوں میں براہِ راست شہری آبادی پر فائرنگ، رہائشی علاقوں پر دانستہ بمباری، بمباری کی کارروائیاں اور متعدد علاقوں میں من مانی گرفتاریوں کے واقعات شامل ہیں۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ یہ تمام مظالم قابض اسرائیل کے جارحانہ طرزِ عمل اور میدان میں مسلسل اشتعال انگیزی کے تسلسل کو ظاہر کرتے ہیں جو نہ صرف جنگ بندی کے فیصلے کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی صریح پامالی بھی ہے۔

دفتر برائےاطلاعات نے مزید بتایا کہ قابض اسرائیلی افواج نے ان حملوں میں رہائشی علاقوں کے کناروں پر تعینات ٹینکوں، جدید برقی کرینوں جن پر سینسر اور ریموٹ کنٹرول ہتھیار نصب ہیں، کے علاوہ جنگی طیاروں اور کواد کپٹر قسم کے ڈرون طیاروں کا استعمال کیا جو روزانہ غزہ کے گنجان علاقوں کے اوپر پرواز کرتے ہیں اور براہِ راست عام شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

بیان کے مطابق قابض اسرائیلی خلاف ورزیاں غزہ کی تمام گورنریوں میں ریکارڈ کی گئیں جس سے واضح ہوتا ہے کہ دشمن ریاست جنگ بندی کے کسی معاہدے کی پابند نہیں اور فلسطینی عوام کے خلاف قتل و دہشت کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے۔

سرکاری اطلاعاتی دفتر نے قابض اسرائیل کو ان تمام جرائم کی مکمل ذمہ داری کا مرتکب قرار دیا اور اقوام متحدہ سمیت معاہدے کی ضامن تمام ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر مداخلت کریں تاکہ قابض افواج کو اپنی درندانہ کارروائیاں بند کرنے اور نہتے شہریوں کے تحفظ پر مجبور کیا جا سکے۔

بیان میں خبردار کیا گیا کہ عالمی برادری کی مسلسل خاموشی دراصل قابض اسرائیل کے لیے سیاسی ڈھال کا کردار ادا کر رہی ہے جس سے وہ اپنے جرائم میں مزید جری ہو رہا ہے اور کسی بھی قانونی یا اخلاقی روک ٹوک کے بغیر اپنی نسل کش پالیسی پر گامزن ہے۔

ادھر گذشتہ شب فلسطینی ذرائع نے تصدیق کی کہ ثالث ممالک کی کوششوں سے غزہ میں حالات دوبارہ جنگ بندی کے معاہدے کے مطابق بحال کر دیے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ غزہ میں جنگ بندی کا نفاذ اتوار کی شب سے عمل میں آیا ہے جس کی تصدیق خود قابض اسرائیلی فوج نے بھی کی ہے۔

مزید بتایا گیا کہ اس وقت غزہ میں آئندہ کسی بھی ممکنہ خلاف ورزی سے نمٹنے کے لیے ایک موثر اور پابند میکنزم تیار کرنے پر بات چیت جاری ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan