Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض فوج کی سرپرستی میں مغربی کنارے میں صہیونی حملوں کا سلسلہ جاری

رام اللہ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق قابض اسرائیلی فوج کی مکمل سرپرستی میں صہیونی آبادکاروں کی غنڈہ گردی اور فلسطینیوں پر روزانہ حملوں کا سلسلہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں جاری ہے۔ یہ حملے قابض اسرائیل کی اُس منظم پالیسی کی عکاسی کرتے ہیں جس کا مقصد فلسطینی زمینوں پر قبضہ جمانا، مقامی آبادی کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنا اور انہیں اپنی زمینوں سے بے دخل کرنا ہے۔

الخلیل کے جنوب میں واقع الزویدین گاؤں میں صہیونی آبادکاروں نے آج پھر فلسطینیوں کی زرعی زمینوں پر حملہ کیا۔ وہ ان زمینوں پر قبضہ جمانے اور ان کے اصل مالکان کو وہاں پہنچنے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اسی طرح طولکرم کے مشرقی علاقے سہل رامین میں گذشتہ روز صہیونی ملیشیاؤں نے فلسطینی کسانوں پر سنگ باری اور لاٹھیوں سے حملہ کیا۔ آبادکاروں نے ان کی کھیتیاں اجاڑ دیں اور زیتون کے درختوں سمیت کئی فصلیں تباہ کر دیں، جبکہ قابض اسرائیلی فوج وہاں موجود رہ کر ان کے ان جرائم کی محافظ بنی رہی۔

اُدھر اریحا کے شمال میں واقع شلال العوجا گاؤں میں صہیونی آبادکار روزانہ کی بنیاد پر اشتعال انگیز کارروائیاں دہرا رہے ہیں۔ وہ جان بوجھ کر اپنے مویشی فلسطینی گھروں اور کھیتوں کے درمیان چھوڑ دیتے ہیں تاکہ مقامی آبادی کو تنگ کر کے علاقے سے نقل مکانی پر مجبور کر سکیں۔

فلسطینی عوامی اور قومی حلقوں کی جانب سے وسیع پیمانے پر اپیلیں کی گئی ہیں کہ مغربی کنارے میں قابض اسرائیل اور اس کے دہشت گرد آبادکاروں کے خلاف مزاحمت اور عوامی جدوجہد کو تیز کیا جائے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan