بیت لحم – (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) بدھ کے روز شام کے وقت قابض اسرائیل کی ایک خصوصی فورس نے صحافی معاذ عمارنہ کو گرفتار کر لیا۔ یہ واقعہ بیت لحم اور الخلیل کے درمیان سڑک پر پیش آیا، جو مغربی کنارے کے تحت قابض اسرائیل کے زیر قبضہ علاقے میں واقع ہے۔
صحافی معاذ عمارنہ بیت لحم کے جنوبی حصے میں واقع الدہیوشہ کیمپ کے رہائشی ہیں، چند سال قبل قابض اسرائیل کی فائرنگ سے زخمی ہو کر ایک آنکھ سے محروم ہو چکے ہیں۔ یہ زخم انھیں میدان میں ہونے والے مظالم کی کوریج کے دوران آئے تھے۔
واضح رہے کہ قابض اسرائیل نے معاذ عمارنہ کو گذشتہ اکتوبر میں غزہ کے خلاف شروع کیے گئے جارحانہ حملوں کے دوران بھی گرفتار کیا تھا اور آج انہیں دوبارہ خصوصی فورس کے ہاتھوں حراست میں لیا گیا۔